لیما(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے 2018ءمیں ایک عجیب و غریب ممی دریافت ہوئی تھی، جس کے ہاتھوں اور پیروں کی صرف تین تین انگلیاں تھیں۔ یہ ممی ایک مقبرے سے ملی تھی، جسے سائنسدانوں کی طرف سے ’ماریا‘ کا نام دیا گیا۔ اب اس ممی پر تحقیق میں مزید چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ممی کے ڈی این اے کے نتائج میں معلوم ہوا ہے...
لیما جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے 2018ءمیں ایک عجیب و غریب ممی دریافت ہوئی تھی، جس کے ہاتھوں اور پیروں کی صرف تین تین انگلیاں تھیں۔ یہ ممی ایک مقبرے سے ملی تھی، جسے سائنسدانوں کی طرف سے ’ماریا‘ کا نام دیا گیا۔ اب اس ممی پر تحقیق میں مزید چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق ممی کے ڈی این اے کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ یہ1800سال قدیم ہے اور حیران کن طور پر اس کا جسم 98.5فیصد حصہ انسانوں سے ملتا جلتا ہے، جبکہ جسم کا 1.5فیصد حصہ کسی غیرمرئی مخلوق جیسا ہے، جس کی وجہ سے اسے خلائی مخلوق کی ممی قرار دیا جا رہا ہے۔ انسانوں سے اس کی اتنی جسمانی مشابہت کے باوجود اس کے جسم کے کئی اعضاءانسانوں سے یکسر مختلف ہیں۔ مثال کے طور پر اس کے ہاتھوں اور پیروں کی تین تین انگلیاں ہیں اور ان کی لمبائی انسانی انگلیوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔یہ ممی اگرچہ خاتون کی ہے مگر تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے بال نہیں تھے۔ حتیٰ کہ اس کے بیرونی کان بھی نہیں تھے۔ باہر سے اس کے کانوں کی جگہ صرف سوراخ تھے، جن سے یہ سنتی تھی۔
تحقیق کاروں کے مطابق یہ ممی 240سے 383عیسوی کے دوران کی ہے۔جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ عورت قدیم نازکا تہذیب سے تعلق رکھتی تھی۔پیرو کے شہر نازکا میں واقع قدیم مقبرے سے اس کے ساتھ پانچ اور ممیاں بھی دریافت ہوئی تھیں، جن میں ایک 9ماہ کے بچے اور چار مردوں کی ممیاں بھی شامل ہیں۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
3 بچوں نے ہائیکنگ کے دوران کروڑوں سال پرانی ڈائنا سور کی ہڈی دریافت کرلیانہوں نے یہ دریافت جولائی 2022 میں کی تھی جس کے بارے میں تفصیلات اب جاری کی گئی ہیں۔
Baca lebih lajut »
کتنے پاکستانی بچے تمباکو نوشی میں مبتلا ہورہے ہیں؟ ہوشربا انکشافپاکستان میں تمباکو نوشی کی لت میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، ایک سروے کے مطابق یومیہ چھ سے پندرہ سال تک کی عمر کے قریب بارہ سو پاکستانی
Baca lebih lajut »
یونان میں 4 ہزار سال پرانی پراسرار عمارت دریافتاس عمارت کو سیاحتی جزیرے کریٹ میں ایک پہاڑی کے اوپر دریافت کی گئی۔
Baca lebih lajut »
33 سال سے گم بٹوہ واپس ملنے پر مالک دنگ رہ گیاکینیڈا میں ایک شخص 33 سال سے گمشدہ بٹوہ یا والٹ کی غیر متوقع دریافت سے دنگ رہ گیا۔
Baca lebih lajut »
حکومت نے پرانی درآمد شدہ گاڑیوں کی تین سال تک فروخت پر پابندی عائد کرنے کا ...اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پرانی درآمد شدہ گاڑیوں کی تین سال تک پاکستان میں فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک حالیہ میٹنگ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ’پرسنل بیگیج سکیم‘ ، ’ٹرانسفر آف ریزیڈنس سکیم‘ اور ’گفٹ سکیم‘ کے بڑے...
Baca lebih lajut »
طیارے جتنی آواز پیدا کرنے والی انتہائی چھوٹی مچھلیاس مچھلی کی دریافت 1980 کی دہائی میں کی گئی تھی لیکن اس کی حیرت انگیز خصوصیت کا پتہ حال ہی میں چلا ہے
Baca lebih lajut »