جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ایک تقریب سے فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جماعتی اور کاروباری حلقوں سے کہا کہ وہ فنڈ ریزنگ کے ذریعے فلسطینیوں کی مدد کریں۔
جماعتی اور کاروباری حلقے سے کہنا چاہتا ہوں وہ مظلوم وبے گھرفلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں، سربرا جے یو آئیجمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت کے عہدیداروں کی غزہ کے مسلمانوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ لاہور میں نجی تعمیری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کا دکھ درد اور
تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان نہ ایک دوسرے پر ظلم کرتا ہے نہ ظلم کے حوالے کرتا ہے اور نہ دوسرے مسلمان کی توہین کرتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی شرائط پر باوقار انداز سے صلح ہوئی ہے، کمزور فلسطینی مسلمان جن کا پورا شہر کھنڈر بن چکا ہے، ان کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعتی حلقوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں کی آبادکاری کے فنڈ ریزنگ کرکے اپنا کردار ادا کریں اور کاروباری حلقے سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مظلوم و بے گھر فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں۔ اس موقع پر لاہور میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چوہدری اجمل، چوہدری امجد اور دیگر نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا، تقریب میں جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی
فلسطین، جمعیت علمائے اسلام، مولانا فضل الرحمان، فن
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو مدرسوں کی رجسٹریشن ترمیمات پر یقین دلایاوزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو مدرسوں کی رجسٹریشن بل میں ترمیمات کے لیے ضمانت دی ہے اور صوبائی وزیراعلما (آر اے) کے ساتھ گفتگو کو یقینی بنایا ہے
Baca lebih lajut »
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو مدارس رجسٹریشن پر قانون سازی کی حمایت کا اعلانوزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مدارس کی رجسٹریشن پر صوبوں میں قانون سازی کے لیے حمایت کا اعلان کیا ہے۔
Baca lebih lajut »
کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمانقیام پاکستان سے اب تک اسٹیبلشمنٹ اور مغربی قوتیں دینی مدارس کے خلاف سرگرم ہیں، جمعیت علمائے اسلام (ف)
Baca lebih lajut »
صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے کیا کہا تھا؟ مولانا کا سخت ردعملسوشل میڈیا کی خرابیوں کے ازالے میں ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن صحافیوں کے تحفظات دیکھے جائیں، مولانا فضل الرحمان
Baca lebih lajut »
بھارت میں 2 شیر خوار بچوں میں کورونا جیسی علامات والے وائرس کی تشخیصسانس سے متعلقہ متعدی بیماریوں کی نگرانی کے لیے آئی سی ایم آر کی جاری کوششوں کے دوران دونوں کیسوں کی تشخیص کی گئی۔
Baca lebih lajut »
سلمان کو بھولا پن نہ ہونے کی وجہ سے ’وواہ‘ میں کاسٹ نہیں کیا، ہدایتکار کا انکشافاس کردار کے لیے نوجوان اور معصوم چہرے کی ضرورت تھی، ہدایتکار
Baca lebih lajut »