پاکستان کا آئی ٹی شعبہ گزشتہ 12 مہینوں سے اوسطاً ماہانہ تقریباً 29 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کررہا ہے
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی آئی ٹی شعبے نے رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کی ہیں۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اکتوبر میں 33 کروڑ ڈالر رہیں جو ستمبر سے 13 فیصد زائد رہیں۔ ۔ برآمدات میں اضافے کے ساتھ پاکستانی کمپنیوں نے اپنی عالمی کلائنٹس کی تعداد بھی بڑھائی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالر کا بڑا سرپلس حاصل ہوا ہے آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کی وجہ اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں کو قرار دیا جارہا ہے۔ماہرین توقع کررہے ہیں کہ آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھنے کا مثبت رجحان مالی سال 2025 میں جاری رہےگا۔ اندازے ہیں کہ ملکی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال دس سے 15 فیصد بڑھ کر ساڑھے 3 سے پونے 4 ارب ڈالر ہوں گی۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے برآمدات میں اضافے پرکہا ہےکہ مالی سال کے پہلے4 مہینوں میں آئی ٹی کی برآمدات میں 34.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات 1.206 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات 894 ملین ڈالر تھیں۔ شزہ فاطمہ کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات میں اضافےکے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ برآمدات بڑھانے کے لیےکوشاں ہے۔ آئی ٹی انڈسٹری بھی برآمدات بڑھانےکے لیےکوشاں ہے۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈمالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کے ساتھ برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا: ادارہ شماریات
Baca lebih lajut »
پاکستانی برآمدات میں 4 ماہ میں 13.55 فیصد اضافہ، 10 ارب 88 کروڑ ڈالر سے تجاوزبرآمدات 10 ارب 88 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں
Baca lebih lajut »
بھارت سے تجارت، پاکستان کے لیے تجارتی خسارے کا سبب2018 میں پاکستان نے بھارت کو 385 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کی جبکہ پاکستان کی بھارت سے امپورٹ 1.9 ارب ڈالر رہیں
Baca lebih lajut »
آئی ٹی کی برآمدات 35 فیصد اضافے سے 1 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیںوزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات جاری ہیں، شزہ فاطمہ
Baca lebih lajut »
ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈاکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 19.03 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا
Baca lebih lajut »
سروسزچیف کی مدت بڑھانا اندرونی معاملہ ہے تاہم قانون سازی تسلیم کریں گے، سلمان اکرمسپریم کورٹ میں ایک روز میں 17 آسامیاں پیدا کی گئیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی
Baca lebih lajut »