اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ 19.03 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا
سرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ12.77فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 74کروڑ 84 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق اکتوبر میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 19.03 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، اکتوبر میں 6 لاکھ 4 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیےگئے جبکہ اکتوبرمیں چاول کی برآمدات سے36کروڑ 23 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا۔ دستاویز کے مطابق اکتوبر میں سبزیوں کی برآمدات میں 23.38 فیصد اضافہ ہوا، تقریباً 56ہزار میٹرک ٹن سبزیاں ایکسپورٹ کی گئیں، سبزیوں کی 56 ہزار ٹن برآمدات سے ایک کروڑ 93 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 20.30 فیصد اضافہ ہوا، اکتوبرمیں تقریباً 54 ہزار میٹرک ٹن پھل بیرون ممالک بھجوائے گئے، پھلوں کی برآمدات سے ایک ماہ میں 2کروڑ44 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آیا، ایک مہینے میں ملکی تمباکوکی برآمدات میں سالانہ565 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں 6 ہزار 238 میٹرک ٹن تمباکو ایکسپورٹ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق ایک ماہ کےدوران تمباکو کی برآمدات سے 2کروڑ 83 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا، اکتوبر میں پاکستان نے 88 ہزار ٹن سے زائد خشک میوہ جات ایکسپورٹ کیے، ایک ماہ میں خشک میوہ جات کی برآمدات سے 9 کروڑ 47 لاکھ ڈالر زرمبادلہ آیا، رواں مالی سال پہلے4 ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں21.73فیصد اضافہ ہوا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ چیز جو ذیابیطس، دل اور گردوں کے امراض کا شکار بنادیتی ہےدنیا بھر میں سافٹ ڈرنکس کے استعمال کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Baca lebih lajut »
مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں تجارتی خسارہ بھی کم ہو کر 1.5 ارب ڈالر رہا، وفاقی ادارہ شماریات
Baca lebih lajut »
اکتوبرمیں سیمنٹ کی فروخت میں 8.74 فیصد اضافہ ریکارڈسیمنٹ کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ جبکہ مقامی کھپت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن
Baca lebih lajut »
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈمالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 10 ارب 88 کروڑ ڈالر کے ساتھ برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا: ادارہ شماریات
Baca lebih lajut »
رواں ہفتے 24 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریاتحالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر بھی 4.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
Baca lebih lajut »
ملک میں تیل و گیس کی یومیہ پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈجولائی سے اکتوبرتک پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 5.18 ملین ٹن رہی، جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 2 فیصد زائد ہے
Baca lebih lajut »