سپریم کورٹ میں ایک روز میں 17 آسامیاں پیدا کی گئیں، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سروسز چیف کی مدت بڑھانا سروسز کا اندرونی معاملہ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ قانون سازی کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ سروسز چیف کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی۔ یہ سروسز کا اندرونی معاملہ ہوتا ہے تاہم اس کو تسلیم کریں گے اور آگے بڑھیں گے۔ایک ہی دن میں سپریم کورٹ میں 17 آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔ منصوبہ عدلیہ کو غیر فعال بنانا ہے۔
سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی مرضی سے اور مقتتدرہ کی خواہش پر ججز لگائے گی۔ حکومت ایسے ججز لگانا چاہتی ہے جو پاکستانیوں کے حق سے دستربرداررہیں۔ پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش ہے اور خواہش ہے کہ ہر ایک خوف میں رہے کوئی سوال نہ اٹھائے۔ کسی وقت کسی کو بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔ وہی حال ہمارا ہوگا جو انتظار پنجوتھا کا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بطور ایک قوم اٹھنا ہوگا ہمیں انتظار پنجھوتھا کا چہرہ سامنے رکھنا ہوگا اور عدلیہ پر حملے کے خلاف مزاحمت کرنا ہوگی۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں یا محکوم قوم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی اسی حقیقی آزادی کا نعرہ لگایا ہے۔ ایک ریاست جس کا تعلق عوام سے ٹوٹ چکا ہو ترقی نہیں کرسکتی۔Nov 03, 2024خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
اراکین اسمبلی کے غائب ہونے کا معاملہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی میدان میں آگئےاراکین اسمبلی کے غائب ہونے اور ایک رکن اسمبلی پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں، یہ سیریس معاملہ ہے جسے فوری حل کریں گے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
Baca lebih lajut »
98 فیصد ارکان کی رائے 15 اکتوبر کو احتجاج کے حق میں ہیں: ترجمان پی ٹی آئیبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تو 15 اکتوبر کو ہر حال میں اسلام آباد جائیں گے اور احتجاج کریں گے: شیخ وقاص اکرم
Baca lebih lajut »
ویڈیو: مولانا نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں توسیع انتظامی معاملہ قرار دیدیاآرمی چیف کی ایکسٹینشن یا مدت ملازمت میں اضافہ انتظامی معاملہ ہے ، یہ سب ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے: مولانا فضل الرحمان
Baca lebih lajut »
مشاورت ہوگئی کیسے نکلنا اور ملک بند کرنا ہے، اب سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے: علی امین کا اعلانپُرامن رہ کر بہت ماریں کھالیں، برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، 9 نومبر کو صوابی انٹرچینج پر بڑا اجتماع کریں گے ، اس کے بعد فائنل کال دیں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
Baca lebih lajut »
سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا تو پھر نکلیں گے: علی امین کا پھر مارچ کا اعلانرات کی ترامیم ڈکیتی ہيں، حکومت نے آزاد عدلیہ پر حملہ کیا ہے، جب بھی آئيں گے ان ترامیم کو ختم کریں گے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
Baca lebih lajut »
ورلڈکپ کو سیاست کا آغاز اور فیض ،عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہے : بلاولپی پی نسلوں کیلئے اہداف حاصل کرنیکی کوشش کرتی ہے،کبھی آمروں اور ججز کی طرح من مانی سے قانون سازی نہیں کرتی : چیئرمین پی پی بلاول بھٹو
Baca lebih lajut »