عمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، علی امین خان گنڈاپور
علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل تاریخ آگئی ہے ہم تیار ہیں، ویسے تو ہماری پہلے سے ہی تیاری تھی لیکن اب مزید بہترین طریقے سے تیاری کرکے نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، اعلان ہوگیا ہے تو بس اب جانے کی تیاری ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ووٹرز، ایم این ایز، ایک ایک کارکن اورلیڈر شپ سے کہا ہے، یہ موقع ہے فیصلہ کرنا ہوگا، مارشل لاء میں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے کسانوں، وکلاء، عوام سے مخاطب ہوں، پاکستان کے جس طرح حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا، وکیلوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں، سول سوسائٹی نے باہر نکلنا ہے، یہ آپ کا مستقبل ہے، رول آف لاء، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے، آپ لوگ 8 فروری کو نکلے اور اپنا آئینی حق استعمال کیا، آپ نے اشرافیہ سے طاقت چھینی اور طاقتور بن گئے لیکن 9 فروری کو سارا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا۔Nov 12, 2024 06:26 PMمہر اور جتوئی قبائل کا جرگہ، 7 افراد کا قتل ثابت ہونے پر 2 کروڑ 20 لاکھ خون بہا عائدخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، مشیر اطلاعات پختونخوابانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے، تمام تیاریوں کی نگرانی وزیراعلیٰ علی ا مین گنڈاپور خود کررہے ہیں، بیرسٹر سیف
Baca lebih lajut »
آئینی ترمیم پر ووٹ دیا یا نہیں جو حکومتی صف میں کھڑا ہے اسے نہیں چھوڑیں گے، علی امیناگر سینیر ترین جج کو چیف جسٹس نہ بنایا گیا تو ہم دوبارہ نکلیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی میں اظہار خیال
Baca lebih lajut »
جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد عمر خان آفریدی کون تھے؟عمر خان آفریدی تین سال خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری رہے، وہ کچھ عرصے کے لیے بطور عبوری وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں
Baca lebih lajut »
خیبر پختونخوا کے پیسے بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں، عظمیٰ بخارینیا اسپیکر مارکیٹ میں آنے والا ہے کہ ’’ہم ہی غلام ہیں‘‘، ان کی پوری نظر ٹرمپ پر ہے ٹرمپ نہ ہوگیا ان کی پھوپھو کا بیٹا ہوگیا
Baca lebih lajut »
اساتذہ احتجاج کی کال واپس لیں تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں: وزیر تعلیم کے پیتعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اساتذہ سے دوبارہ التجاء ہے کہ احتجاج ختم کریں، تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں: فیصل ترکئی
Baca lebih lajut »
عمران بھی جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے: وزیراعلیٰ کے پی کا دعویٰہم فوج کیخلاف ہیں اور نہ کسی فرد کے خلاف، ہم ان کی پالیسیوں کیخلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ پالیسیوں کو درست کیا جائے: علی امین گنڈا پور
Baca lebih lajut »