آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ان نرخوں پر انڈسٹری چل سکتی ہے نہ گھریلو صارفین بل دے سکتے ہیں، سابق نگران وفاقی وزیر
سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ ہر صارف ان بددیانت معاہدوں کی وجہ سے فی یونٹ 24 روپے اضافی دینے پر مجبور ہے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو مخاطب کرتے ہوئے گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نئی نجکاری سے پہلے آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سے قوم کو مطمئن کریں، پچھلے2 سال میں 23 ہزار 400 میگاواٹ پر مبنی آئی پی پیز کی پیداوار میں سے 50 فیصد سے بھی کم استعمال ہوا۔ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ 5 ہزار میگاواٹ کے درآمدی کوئلے پر مبنی آئی پی پیز پاور پلانٹس نےگزشتہ 2 سال میں 25 فیصد سے بھی کم صلاحیت کا استعمال کیا، 25 فیصد کم کیپسٹی پر چلنےکے باوجود فل کیپسٹی چارجز یعنی 692 ارب روپے لے رہے ہیں، ونڈ آپریشنز 50 فیصد سے کم ہیں لیکن فی یونٹ اضافی چارجز کے ساتھ 175 ارب روپے جب کہ آر ایل این جی کو 50 فیصد کم صلاحیت پر چلنےکے باوجود 180 ارب روپے دیے جا رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی ا لمیہ نہیں تو اورکیا ہے، ان معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کے 24کروڑ لوگوں سے سالانہ 2 ہزار ارب روپےکی ادائیگیاں وصول کی گئی ہیں، یقین ہے کہ ملک سے محبت کرنے والا کوئی بھی معزز شخص آئی پی پیز کے معاہدوں کی حفاظت نہیں کرےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، بجلی کے ان نرخوں پر انڈسٹری چل سکتی ہے نہ گھریلو صارفین بل دے سکتے ہیں، بند بجلی گھروں کو 2 ہزار ارب سالانہ ادائیگی کے ذمہ دارکون ہیں قوم کو بتایا جائے۔عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے، موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی: فچ کی پیشگوئی
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
پنیر بریانی میں ’’ہڈی‘‘ نکل آئی؛ سبزی خور صارف کی شکایتحیدرآباد میں سبزی خور صارف کی پنیر بریانی سے مرغی کی ہڈی نکل آئی
Baca lebih lajut »
زیادہ مہنگے آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں: وزیر توانائیاسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ زیادہ مہنگے آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں، آئی پی پیز سے متعلق اقدامات کر رہے ہیں جس کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ توانائی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی طلب میں 10 فیصد تک کمی ہوگئی، آئی پی پیز کے حوالے سے بہت...
Baca lebih lajut »
مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے اصول سے ہٹ کر نہیں دی جا سکتیں: سپریم کورٹججز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد قرار دینے پر سوالات اٹھادیے
Baca lebih lajut »
پی ٹی آئی نے ملٹری اور جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کو ریاست پر مسلط کیا، سعد رفیقآئین، قانون، جمہوریت کے فتوے دینے سے پہلے پی ٹی آئی اپنے گریبان میں جھانکے، سابق وزیر
Baca lebih lajut »
امریکا میں الیکشن کا سال ہے، پی ٹی آئی نے پاکستان کیخلاف قرارداد منظور کروائی: وزیردفاعپی ٹی آئی سے پارلیمنٹ میں اور عوام کی عدالت میں پوچھ سکتے ہیں، امریکا سے پوچھتا ہوں پچھلے 100 سال میں کتنی جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹا ہے؟ خواجہ آصف
Baca lebih lajut »
بجلی پر ریلیف دینے سے متعلق آئی ایم ایف سے بات ہوچکی ہے، مصدق ملکاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو ریلیف کی فراہمی پر آئی ایم ایف کو سمجھا دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ بجلی صارفین کو ریلیف پی ایس ڈی پی سے دیا جا رہاہے اور اس کے لیے رقم مختص کر دی گئی ہے ،ملک کے 94فیصد عوام کو ریلیف دیا جا...
Baca lebih lajut »