کوہاٹ میں جاری کریم امن جرگہ میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت انہیں بنکرز ختم اور اسلحہ جمع کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
فریقین اپنے اپنے بنکر ز ختم کریں گے اور اسلحہ جمع کرائیں گے، امن قائم ہونے کے بعد ہی کے پی حکومت راستے کھولے گیکر میں امن کے لیے کوہاٹ میں جاری جرگہ ختم ہوگیا، دونوں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردیئے تاہم فریقین کی جانب سے بنکر ز ختم کرنے اور اسلحہ انتظامیہ کے حوالے کرنے تک راستے نہیں کھولے جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم میں قیام امن کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ کچھ دیر قبل ختم ہوگیا۔ معاہدے پر دونوں فریقین کی جانب سے دستخط کردیے گئے۔ معاہدے کے تحت دونوں فریقین قیام امن کے لیے حکومت اور
انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جرگہ تین ہفتوں سے کوہاٹ میں جاری تھا، جرگہ ارکان نے کمشنر کوہاٹ کی نگرانی میں معاہدہ پر دستخط کیے۔ کرم امن جرگہ کے معاہدے کے مطابق فریقین کرم میں نجی بنکرز ختم اور اسلحہ جمع کرنے کے پابند ہوں گے تاہم قیام امن کے بعد ہی حکومت کرم کو جانے والے راستوں کو کھولے گی۔ حکومت 399 ارکان پر مشتمل خصوصی فورس بھی قائم کرے گی جو کرم کے راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی، خصوصی سیکیورٹی فورس جو قائم کی جائے گی اس کا فیصلہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا تھا۔ کرم امن معاہدے کا باقاعدہ اعلان گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگا لیکن امن معاہدہ بہرحال ہوچکا ہے، فریقین ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امن معاہدے پر ایک فریق پہلے ہی دستخط کر چکا تھا دوسرے فریق نے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا اور آج دستخط کیے ہیں۔ آج کے جرگے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پشاور میں ہوئی اپیکس کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا، فریقین کو اگر کسی بھی قسم کے تحفظات ہوئے تو وہ کمشنر کوہاٹ یا ڈویژنل کمشنر سے رجوع کریں گے تاکہ حکومت تحفظات کو فوری طور پر دور کرسکے۔ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے یکم فروری تک کا وقت دیا گیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر دونوں فریقین دوسرے فریق پر حملے کے لیے بنائے گئے اپنے اپنے بنکرز ختم کریں گے اور اسلحہ صوبائی حکومت کے حوالے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نگرانی میں بنکرز ختم کیے جائیں گے اور انتظامیہ کی نگرانی میں ہی اسلحہ بھی جمع ہوگا، ایک ماہ کا وقت اس لیے دیا گیا ہے کہ کوئی فریق یہ نہ کہے کہ وقت کم تھا
امن معاہدہ کرم، کوہاٹ، جرگہ بنکر اسلحہ
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
کرم کو بھاری ہتھیاروں سے پاک کرنا ناگزیر ہے، کچھ عناصر جنگ چاہتے ہیں، پختونخوا حکومتعوام کے تعاون سے شاہراہوں پر قائم بنکرز ختم کردیے جائیں گے، بیرسٹر سیف
Baca lebih lajut »
کرم میں بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستےکھول دیے جائیں گے: بیرسٹر سیفکرم کو اسلحے سے پاک کیا جائےگا، پائیدار امن کیلئے ضلع میں بنکرز کوگرانےکو یقینی بنایا جائے گا: مشیر کے پی کے
Baca lebih lajut »
امن و امان کے مکمل قیام کیلئے پشتون امن جرگہ کُرم کے علاقے صدہ پہنچ گیاجرگہ ممبران قبائلی عمائدین سے ملاقات کے لیے پہلے مرحلے میں صدہ پہنچے ہیں جس کے بعد وہ پاراچنار جائیں گے
Baca lebih lajut »
گرینڈ جرگہ؛ کرم میں غیر معینہ مدت تک جنگ بندی کا فیصلہگرینڈ جرگہ کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں ہوا، 100 سے زائد عمائدین کی شرکت، جرگہ کے حتمی فیصلے تک مورچے خالی رہیں گے
Baca lebih lajut »
چینی کمپنی کا الیکٹرک وہیکلز کیلیے پاکستان میں 350 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلانپاکستان میں 3 ہزارسے زائد الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے
Baca lebih lajut »
ویسٹ انڈیز 19 سال بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے کب پاکستان آئے گی؟ اعلان ہوگیادونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے
Baca lebih lajut »