کراچی میں احتجاج کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

سیاسی Berita

کراچی میں احتجاج کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
احتجاجسندھ حکومتکراچی
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 46%
  • Publisher: 53%

سندھ حکومت نے کراچی میں احتجاج کرنے والوں کو دیگر جگہوں پر احتجاج کرنے کی پیشکش کرتے سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے ۔

دیگر جگہوں پر احتجاج کریں، حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں ہونے دینگے، یہ نہیں ہوسکتا کہ شہر بند ہوجائے اور ہم چپ بیٹھے رہیں سندھ حکومت نے کراچی میں دھرنا دینے والوں کو دیگر سڑکیں کھولنے اور دیگر جگہوں پر احتجاج کی پیشکش کرتے خبردار کیا ہے کہ سڑکیں کھول دیں ورنہ سخت کارروائی کریں گے، وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پارا چنار میں حالات خراب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کراچی بند کردیا جائے۔ یہ بات وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پارا چنار میں حالات خراب ہیں ہم خود چاہیں گے کہ وہاں حالت بہتر ہوں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک پُرامن شہر کراچی کے حالات خراب کردیے جائیں، سڑکیں بند کردی جائیں، لوگوں کو، پولیس کو نقصان پہنچایا جائے، ہم غم زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مگر یہ حل نہیں کہ کراچی کو بند کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تین دن احتجاج ہوا ہم نے گاہے بہ گاہے میٹنگس کیں انہیں احتجاج کے لیے دیگر جگہوں کی پیشکش کی، کمشنر، سعید غنی و مرتضی وہاب کی آفرز کو ٹھکرا دیا گیا، ہم پر بھی تنقید ہورہی ہے کہ کراچی محصور ہے حکومت کیا کررہی ہے؟ مجبوراً ہمیں زبردستی کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم پرامن ہیں اگر یہ پرامن ہیں تو اٹھ شہریوں کی بائیکس کیوں جلائیں؟ یہ پرامن احتجاج تو نہیں، ہمارے اٹھ پولیس جوان زخمی ہیں جن میں سے تین شدید زخمی ہیں، سمجھ نہیں آتا یہ سے لوگ ہیں جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کی، مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس کا یہی کام ہے جو اس نے کیا ہے اور کیا کرے گی پولیس۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ نمائش احتجاج ختم کرانے کے بعد فقہ جعفریہ کی مجلس وحدت مسلمین نے بھی احتجاج کردیا کہ ہم سڑک بلاک کررہے ہیں اس صورتحال میں حکومت کہاں کھڑی ہے؟ جب حکومت کی رٹ چیلنج ہوگی تو اسے اپنا کام کرنا پڑےگا جو ہم نے کل سے شروع کردیا ہے، جہاں شہریوں کو تکلیف ہوگی حکومت اپنا کام کرے گی

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

احتجاج سندھ حکومت کراچی پولیس کارروائی

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama

Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.

کراچی: واٹر بورڈ کا ٹینکرز کے وال کھولنے والے شہریوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلانکراچی: واٹر بورڈ کا ٹینکرز کے وال کھولنے والے شہریوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلانمظاہرہ کرنے والوں کی فوٹیج ریاستی اداروں کو ارسال کردیں، ترجمان
Baca lebih lajut »

وزیراعظم کا بجلی چوری کیخلاف اقدامات، اووربلنگ کرنیوالے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکموزیراعظم کا بجلی چوری کیخلاف اقدامات، اووربلنگ کرنیوالے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا حکمبلنگ کے نظام میں شفافیت کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جلد مکمل کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
Baca lebih lajut »

کراچی میں پارا چنار واقعے کیخلاف مذہبی جماعت کا احتجاج، متعدد سڑکیں ٹریفک کیلئے بندکراچی میں پارا چنار واقعے کیخلاف مذہبی جماعت کا احتجاج، متعدد سڑکیں ٹریفک کیلئے بندکراچی کے 13 مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Baca lebih lajut »

کراچی میں پانی کی بندش کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کا شدید احتجاجکراچی میں پانی کی بندش کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کا شدید احتجاجآدھا کراچی دس دن سے پانی سے محروم ہے اپوزیشن لیڈر کراچی سٹی کونسل
Baca lebih lajut »

اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کیلیے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظماسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کیلیے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظموزیراعظم کی بے گناہ شہریوں کو گرفتار نہ کرنے اور اسلام آباد میں جیل کی فوری تعمیر کی بھی ہدایت
Baca lebih lajut »

گیس کی لوڈشیڈنگ پر خواتین احتجاج، پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلانگیس کی لوڈشیڈنگ پر خواتین احتجاج، پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلانخیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا اور پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
Baca lebih lajut »



Render Time: 2025-02-22 18:21:49