ایڈونچر پسند لوگ نت نئی دریافت کرتے ہیں تاہم ان میں بعض دریافت پراسراریت لیے ہوتی ہیں جیسا کہ حال ہی میں دریافت ہونے والی سبز پانی کی ’’تیرتی‘‘ جھیل۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دریافت وسطی ویتنام کے صوبے کوانگ بن میں جنگل باس ایڈونچر ٹورازم کمپنی کی ایک مہم میں دریافت کیا گیا اور اس کا باقاعدہ اعلان کمپنی کے ڈائریکٹر لی لو ڈنگ نے کیا۔کے مطابق یہ پراسرار جھیل فوننگ نہ کے بنگ نیشنل پارک کے اندر تھنگ غار میں دریافت ہوئی ہے، جو غار کے داخلی دروازے سے تقریباً ایک کلومیٹر دور اور غار کے اندر زیر زمین دریا کی مرکزی شاخ سے 15 میٹر اونچے علاقے میں ہے۔سٹالیکٹائٹ کالموں سے گھری ہوئی اس جھیل کے پانی کا رنگ چمکدار زمرد سبز ہے اور اس کو اس کے منفرد مقام...
ماہرین اب تک جھیل میں بہنے والے پانی کے ذرائع کا تعین نہیں کر سکے ہیں تاہم ایکسپلوریشن ٹیم نے تھنگ غار کی دیوار کے ساتھ ایک راستہ بھی دریافت کیا ہے جو زیر زمین دریا کی اہم شاخ سے گزرتا ہے۔ کمپنی ڈائریکٹر ڈنگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیم کے ارکان ضروری گہرائی کو محسوس کرنے والے آلات کی کمی کی وجہ سے جھیل کے پانی کے ذرائع کا تعین نہیں کرسکے ہیں تاہم وہ جلد ہی اس علاقے میں مزید سروے اور تلاش کے لیے واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ فوننگ نہ کے بنگ نیشنل پارک ایک لاکھ 23 ہزار ہیکٹر پر محیط ہے۔ جو درجنوں زمینی اور آبی رہائش گاہیں، بنیادی اور ثانوی جنگلات سمیت شاندار اور سائنسی لحاظ سے اہم غاروں سے مالا مال ہے اور اس میں دنیا کا سب سے بڑا غار سون ڈونگ بھی شامل ہے۔ مذکورہ علاقے کو دو بار عالمی قدرتی ثقافتی ورثے کے طور پر نامزد کیا جا چکا ہے۔ پہلی بار جولائی 2003 میں، جب یونیسکو نے ارضیات اور جیومورفولوجی کے لحاظ سے اس کی غیر معمولی عالمی قدر کے لیے پارک کو تسلیم کیا جب کہ دوسری بار جولائی 2015 میں اسے ایک بار پھر اسی اعزاز سے نوازا گیا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
بحیرہ مردار کا پانی اتنا زیادہ نمکین کیوں ہے؟یہ دنیا کی سب سے گہری نمکین پانی کی جھیل بھی ہے، جہاں کوئی پرندہ، مچھلی یا پودا دیکھنے میں نہیں آتا۔
Baca lebih lajut »
انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریاسائنس دانوں نے بیکٹیریا میں ویمپائر جیسی ایک نئی خصوصیات دریافت کی ہے
Baca lebih lajut »
19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافتماہرِ آثارِ قدیمہ اس ٹرین کار کی دریافت پر تجسس میں مبتلا ہیں
Baca lebih lajut »
روئی کے گالے سے مشابہہ کائنات کا سب سے منفرد سیارہ دریافتماہرین فلکیات جو خلا کو تسخیر کرنے کے کوششوں میں کئی سیارے دریافت کرچکے ہیں اب انہوں نے کائنات کی تاریخ کا سب سے منفرد سیارہ دریافت کیا ہے۔
Baca lebih lajut »
اہرام مصر کی تعمیر کیسے ہوئی؟ سائنسدان ممکنہ جواب جاننے میں کامیابماہرین نے صحرا کے نیچے دبی دریائے نیل کی ایسی شاخ دریافت کی ہے جو ہزاروں سال قبل اہرام کے گرد بہتی تھی۔
Baca lebih lajut »
شہد کی مکھیاں زیراب 7 دن تک زندہ رہ سکتی ہیں، تحقیق میں حیرت انگیز انکشافیہ دریافت سائنسدانوں نے اس وقت کی جب انہوں نے حادثاتی طورپر شہد کی مکھیوں کو ڈبو دیا۔
Baca lebih lajut »