غیر فعال بینکاری چینلز اورسرحدی گزرگاہوں پر آپریشنل چیلنجز کی وجہ سےٹرانزٹ ٹرید زوال کا شکار ہے،پاک افغان جوائنٹ چیمبر
ریگولیٹری اور اقتصادی رکاوٹوں کے ساتھ خیبر پختونخوا کے ذریعے تجارت پر 2فیصد انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس، ایس آر او 1397، 1380 اور 1402 کے اجراء کے بعد پاکستان اور افغانستان کے ساتھ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ تنزلی کا شکار ہے۔
پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نےایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو دوطرفہ اور ٹرانزٹ برآمدات میں خطرناک حد تک کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تجارتی مسابقت اور علاقائی اقتصادی استحکام کو بری طرح نقصان پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر فعال بینکاری چینلز اور سرحدی گزرگاہوں پر یومیہ بنیادوں پر آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2.5ارب ڈالر کی باہمی تجارت کو 7ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کرنے کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت نہ صرف تنزلی کی جانب گامزن ہے بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ بھی متاثر ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان جوائنٹ چیمبر کا قیام پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ، تجارت دوست پالیسیوں کی وکالت اور سرحد پار تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، جنید ماکڈا نے کہا ہے کہ 2فیصد سیس عائد ہونے اور موجودہ اقتصادی دباؤ وسطی ایشیائی ممالک اور افغانستان سے کارگو کو ریورس کر سکتا ہے۔Nov 13, 2024 01:14 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا...
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
خراٹوں سے دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیقنیند کا عام عارضہ بالغ افراد میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
Baca lebih lajut »
پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 تک پہنچ گیاپھولوں کا شہر کہلائے جانے والا پشاور بھی ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہوگیا ہے
Baca lebih lajut »
پنجاب میں دھند سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 11 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکارکراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں: ایوی ایشن ذرائع
Baca lebih lajut »
دنیا میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے مگر کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے: آرمی چیفپاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے: جنرل عاصم منیر کا تقریب سے خطاب
Baca lebih lajut »
جونا گڑھ پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 77 سال مکمل1947 میں کئی چھوٹی خودمختار ریاستیں بھارت کے غاصبانہ قبضے کا شکار ہوئی تھیں
Baca lebih lajut »
پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکارملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں: حکام
Baca lebih lajut »