وفاقی کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزارت صحت اور وفاقی وزارت داخلہ کو پارا چنار میں ادویات کی قلت کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے اور اس حوالے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی
سفارش پر کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل منظور کر لیا۔ جس کے بعد اسے منظوری کیلیے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔ کریمنل پروسیجر ترمیمی بل میں ترامیم کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے نظام کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لئے پولیس افسر جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات اور فرانزک طریقہ کار کا استعمال کر سکے گا۔ ان ترامیم کے تحت گواہان کے آڈیو -وڈیو بیانات ریکارڈ کروائے جا سکیں گے۔ مزید برآں ترمیمی بل میں تفتیش کے دوران پراسیکیوٹر کے کردار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے شقیں شامل کی گئی ہیں۔ پراسیکیوٹر، پولیس رپورٹ میں کسی بھی کمی و نقص کی نشاندہی کر سکے گا۔ ان ترامیم کے تحت خواتین، بارہ سال سے کم اور 70 سال سے زائد مرد ، جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار افراد اپنی سہولت کی جگہ پر بیان ریکارڈ کروا سکیں گے۔ ترامیم کے تحت ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرے گا اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ ہائی کورٹ سے جوابدہی ہو گی۔ مزید برآں اپیلیٹ کورٹ کسی بھی اپیل پر 6 ماہ سے ایک سال کے اندر فیصلہ سنانے کی پابند ہو گی۔ علاوہ ازیں پولیس تفتیش میں بے گناہی اور ڈسچارج رپورٹ کی تیاری کی صورت میں ملزم ضمانت کا حق دار ہو گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے وفاقی وزارتوں ڈویژنز میں ای-آفس کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
کابینہ، ٹرمینی بل، نکاح نامہ، ختم نبوت، عدلیہ، پول
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
سپریم کورٹ کا حکم: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں سے فوتی کوٹا ختم کرنے کی منظوری دیدیوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدات کابینہ کا 5 گھنٹے طویل اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے
Baca lebih lajut »
سندھ کی کابینہ 5 گھنٹے طویل اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئےسندھ کی کابینہ نے جنہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں فوتی کوٹے کی ختم کرنے کی منظوری دے دی، اور تعلیمی بورڈز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ سندھ پیپلز رورل سوک سروسز کمپنی کا قیام کرنے کی منظوری دی گئی۔
Baca lebih lajut »
گورنر راج کے نفاذ کے لئے حکومتی ذرائع کا بتاناحکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی ہے۔
Baca lebih lajut »
وفاقی کابینہ کا اجلاس: نکاح نامے میں ختم نبوت کا خانہ شامل کرنے کی منظوریوزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل اور اسلام آباد کی حدود میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دی۔
Baca lebih lajut »
ٹرانزٹ ٹریڈ لے جانیوالی کمپنیوں کیلیے ٹریکنگ آلات لازمی قرار، آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوریوفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت کسٹم قوانین میں مزید اہم ترامیم کردیں
Baca lebih lajut »
ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے پر نشتر اسپتال کے ایم ایس سمیت متعدد ڈاکٹرز، ہیڈنرس معطلنشتر اسپتال ملتان؛ ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کی تحقیقات میں اہم انکشاف
Baca lebih lajut »