وزیراعلیٰ گلبر خان کا مراد علی شاہ سے سندھ کی یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے سیٹیں بڑھانے کا مطالبہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی وزیراعلیٰ گلبر خان نے وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے مطالبہ رکھا کہ سندھ کے میڈیکل اور انجنیئرنگ کالیجز میں گلگت بلتستان کے بچوں کی سیٹیں بڑھائی جائیں کیوںکہ کراچی میں گلگت بلتستان کے دس ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیر برائے ایکسائیز حاجی رحمت خلیق اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے اسپیشل اسسٹنٹ حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملہ پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی بچوں کی سندھ کی یونیورسٹیز میں سیٹیں بڑھانے کا بطور خود جائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ گلبر خان نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی کہ کراچی میں گلگت بلتستان کے بچوں کو ایک ہاسٹل بنا کر دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت زمین کا تعین کرکے ہاسٹل کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے مجھے گلگت بلتستان میں این آئی سی وی ڈی قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو سہولیات سندھ حکومت فراہم کرے گی ان کا اعلان بھی وہاں آکر کروں گا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ملاقات میں موجود وزراء نے پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان میں خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ گلبر خان نے کہا کہ سندھ حکومت کا ہیلتھ سیکٹر میں کام بہت زبردست ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔Nov 18, 2024 02:26 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
بچے اور نوجوان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مراد علی شاہوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP29) سے خطاب
Baca lebih lajut »
گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلیے حکومت سرگرم عمل ہے، وزیراعظمگلگت میں وزیراعظم کی صوبائی گورنر مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلبر خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی
Baca lebih lajut »
بشریٰ بی بی کا قیام، اراکین اسمبلی کے وزیراعلیٰ ہاؤس بغیر اجازت داخلے پر پابندیبشری بی بی کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں علی امین گنڈا پور سے ملاقات
Baca lebih lajut »
سندھ حکومت تمام قسم کے معذور افراد کیلیے شہر بسانے پر کام کررہی ہے، وزیراعلیٰباصلاحیت افراد کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ
Baca lebih lajut »
سندھ حکومت اور وفاق کا کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاقوزیراعلی سندھ مراد علیشاہ سے وفاقی وزیر سمندری امور قیصر شیخ نے ملاقات کی
Baca lebih lajut »
آبادی کنٹرول، خاندانی منصوبہ بندی کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھاقوام متحدہ پاپولیش فنڈ کی ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا اور بحرالکاہل پیو اسمتھ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی
Baca lebih lajut »