لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ نجی ٹی وی چینل آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، اچھرہ ، قرطبہ چوک ، چوبرجی و اطراف سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے جس سے درجہ حرارت میں...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارلاہورصوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
نجی ٹی وی چینل آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، اچھرہ ، قرطبہ چوک ، چوبرجی و اطراف سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔موسم کا حوال بتانے والوں نے لاہور میں آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، ہوا کی رفتار 18کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ادھر ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر ڈویژنز میں طوفان کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں، جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تیز بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، مو سمی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دوسری جانب دیپالپور شہر اور گرد و نواح میں بھی بادل برس پڑے، رینالہ خورد شہراور مضافات میں موسلا دھار بارش سے گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔رینالہ خورد میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر اور گردونواح میں بجلی کے تمام فیڈر ٹرپ کرگئے، شہر میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ لاہور سمیت مختلف شہروں ...تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، فیصل آباد،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں/ آندھی /جھکڑ چلیں گے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور،راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،صادق اباد،لودھراں،وہاڑی،خانیوال میں بھی تیز ہوائیں/ آندھی /جھکڑ چلیں گے جبکہ ساہیوال،پاک پتن ،...
Baca lebih lajut »
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار ہوگیاکمالیہ، پاک پتن، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
Baca lebih lajut »
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آبلاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم میں مزید بہتری آ گئی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، پانی جمع ہونے کے باعث گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کو منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش کی وجہ سے...
Baca lebih lajut »
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آبلاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم میں مزید بہتری آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، پانی جمع ہونےسے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر...
Baca lebih lajut »
پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال، مریض مشکل میںلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسز کی ہڑتال آج بھی جاری رہی، رحیم یار خان، بہاول پور، فیصل آباد اور سرگودھا کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ہڑتال ساہیوال واقعہ میں ڈاکٹرز کی گرفتاری اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری کے خلاف کی گئی ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی...
Baca lebih lajut »
ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا،کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ دادو،خیرپور،جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر،گھوٹکی اورشکارپورمیں بارش کی توقع ہے جبکہ کشمور، نوشہرو فیروز، بینظیر آباداور سانگھڑ میں...
Baca lebih lajut »