کراچی میں قائدآباد کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں ایک شخص نے اپنے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی کے رہائشی دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او قائدآباد انسپکٹر فراصت نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ جان محمد ولد فیروز خان کے نام سے کی گئی ، مقتول شیرپاؤ کالونی کا رہائشی اور بے روزگار تھا اور آبائی تعلق ضلع بٹگرام سے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ
مقتول کا اپنے گاؤں کے ہی ایک شخص قدوس جو مقتول کا دوست تھا اس سے کوئی پرانی دشمنی تھی حالانکہ دو روز قبل دونوں نے شادی کی ایک تقریب میں ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا تھا۔ واقعے کے وقت بھی دونوں گھر کے قریب بیٹھے ہوئے تھے جس پر دونوں میں پرانی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس میں ملزم قدوس نے جان محمد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
قصور میں سابقہ شوہر نے تشدد کر کے قتل کر دیاقصور کے نواحی گاؤں ہریکے نول میں ایک خاتون آمنہ بی بی کو سابقہ شوہر نے تشدد کر کے قتل کر دیا۔
Baca lebih lajut »
اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر دیااسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور پناہ گزینوں کو بے گھر کر دیا گیا۔
Baca lebih lajut »
نیویارک: امریکی انشورنس کمپنی کے سی ای او کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیایونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائن تھامپسن ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آ رہے تھے، جب انہیں ٹارگٹ کلر نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا: پولیس
Baca lebih lajut »
کراچی؛ کھارادر میں نجی اسپتال کے باہر فائرنگ سے خاتون جاں بحقفاطمہ کو اس کے مقتول شوہر کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، ایس ایس پی عارف عزیز
Baca lebih lajut »
سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتاریباٹا پور پولیس نے ایک ویڈیو میں ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
Baca lebih lajut »
اسرائیلی فوج نے گزہ کے کمال عوادین ہسپتال پر حملہ کر دیااسرائیلی فوج نے گزہ کے کمال عوادین ہسپتال پر حملہ کر دیا، مریضوں اور طبی عملہ کو ہجرت کرنے کا حکم دیا اور اس علاقے کو آگ میں ڈال دیا۔
Baca lebih lajut »