شہری کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا معاملہ؛ چئیرمین نادرا کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس

Indonesia Berita Berita

شہری کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا معاملہ؛ چئیرمین نادرا کیخلاف توہین عدالت درخواست پر نوٹس
Indonesia Berita Terbaru,Indonesia Berita utama
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 74 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پرچئیرمین نادرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری محمد اللہ خان اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شہری کا پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایات پر چیئرمین نادرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ شناختی کارڈز بلاک ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پردرخواست گزارکو سنوائی کا موقع دیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے ذاتی شنوائی کا موقع دیا تو دستاویزات پیش کرنے پر انہیں کلیئر کر کے لیگل نوٹس واپس لیا گیا۔نادرا نے اپنے ریکارڈ میں شناختی کارڈ کلیئر کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ نادرا کے لیگل افسر نے بھی معاملہ حل ہونے کا بیان دیا جو عدالتی ریکارڈ پر موجود ہے۔ درخواست گزار عمرہ پر جانے کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کرانے گئے تو معلوم ہوا کہ تاحال پرانا سٹیٹس آ رہا ہے۔ بتایا گیا کہ نادرا کے لیٹر پر درخواست گزار کے پاسپورٹ تاحال بلاک ہیں۔ عدالت میں شناختی کارڈ بحالی کے باوجود پاسپورٹ آفس کو لکھا خط واپس نا لینا توہین عدالت ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی چیئرمین نادرا اور ریجنل ڈائریکٹر نادرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائےاور فریقین کو پاسپورٹ بلاک کرنے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس کو لکھا خط فوری واپس لینے کا حکم دیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔Nov 13, 2024 09:46 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama

Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.

نادرا سے ڈیٹا چوری کا معاملہ؛ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا انکشافنادرا سے ڈیٹا چوری کا معاملہ؛ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا انکشافڈیٹا لیک کرنے والے آج بھی نادار میں بیٹھے ہیں اور محکمے کا اہم حصہ ہیں، آغا رفیع اللہ
Baca lebih lajut »

پنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقررپنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقررپنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر
Baca lebih lajut »

26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کالعدم قرار دینے کی استدعا26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کالعدم قرار دینے کی استدعاپارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز کرنے کا اختیار نہیں، درخواست گزار
Baca lebih lajut »

کراچی: اسٹار گیٹ کے قریب رینجرز کو دیکھ کر گاڑی بھگانے والے مشتبہ شخص گرفتار، اسلحہ برآمدکراچی: اسٹار گیٹ کے قریب رینجرز کو دیکھ کر گاڑی بھگانے والے مشتبہ شخص گرفتار، اسلحہ برآمدمشتبہ شہری فوری طور پر پستول کا لائسنس پیش نہ کرسکا، ایئر پورٹ تھانے منتقل
Baca lebih lajut »

عمر ایوب کو پشاور ہائیکورٹ سے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت مل گئیعمر ایوب کو پشاور ہائیکورٹ سے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت مل گئیعدالت نے عمر ایوب کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا
Baca lebih lajut »

کے ایم سی ٹھیکوں میں عدم شفافیت کیس میں اپوزیشن لیڈر کی فریق بننے کی درخواستکے ایم سی ٹھیکوں میں عدم شفافیت کیس میں اپوزیشن لیڈر کی فریق بننے کی درخواستعدالت صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایک برس کے دوران ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کرے، اپوزیشن لیڈر
Baca lebih lajut »



Render Time: 2025-02-21 13:33:11