سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکار کو فالج ہوا اور وہ کوما میں چلے گئے
پاکستانی فلموں کے معروف اداکار شفقت چیمہ کے بیٹے شہریار چیمہ نے والد کے کوما میں جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ شہریار نے واضح کیا کہ ان کے والد کو کوما نہیں ہوا بلکہ وہ نمونیا کا شکار تھے۔
سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ شفقت چیمہ کو فالج ہوا اور وہ بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ تاہم، شہریار نے ایک ویڈیو پیغام میں ان خبروں کو "جعلی" قرار دیتے ہوئے کہا، "الحمداللہ، میرے والد اب بالکل خیریت سے ہیں اور گھر پر ہیں۔" شفقت چیمہ کو مختصر طور پر لاہور کے شالیمار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، مگر اب وہ صحتیاب ہو کر واپس آ چکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں یہ غلط خبریں آئیں کہ انہیں دماغ میں خون کے جمنے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیا گیا، جس کے بعد مداحوں میں تشویش پائی گئی۔
مداحوں نے صحیح صورتحال جاننے کے بعد سکون کا اظہار کیا اور کچھ نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ سینئر اداکاروں کی صحت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ یاد رہے، شفقت چیمہ نے 2011 کی بلاک بسٹر فلم "بول" میں مشہور کردار نبھایا تھا اور حال ہی میں "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" میں جیوا نٹ کا کردار ادا کیا تھا۔Oct 22, 2024خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
'با، بہو اور بےبی' کے اداکار کا بیٹے کے اسکول کے باہر سبزی بیچنے کا انکشافبیٹے نے اپنے ٹیچرز سے بھی درخواست کی کہ وہ مجھ سے سبزیاں خریدیں، بھارتی اداکار
Baca lebih lajut »
ہیلتھ رپورٹنگ میں جیو نیوز ڈیجیٹل نے اعزاز اپنے نام کرلیامقابلے میں صحت، بالخصوص ماں اور بچے کی صحت سے متعلقہ موضوعات پر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں نے اپنی اپنی تحقیقی خبریں جمع کروائی تھیں
Baca lebih lajut »
سونم کیساتھ رومانوی سین کیلئے سلمان خان کو 5 ماہ تک کیوں منایا گیا؟بھارتی ہدایتکار نے حیران کُن وجہ بتا دی
Baca lebih lajut »
قاتلانہ حملہ؟ ٹرمپ کے جلسے سے مسلح شخص گرفتار، جعلی پاسپورٹس برآمدملزم کی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی سے متعدد جعلی پاسپورٹس اور لائسنس بھی برآمد ہوئے
Baca lebih lajut »
خوشحال، پرسکون زندگی اور مزید بچوں کی خواہش ہے: عالیہ بھٹعالیہ بھٹ نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی جس دوران اداکارہ سے ان کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سوال کیا گیا
Baca lebih lajut »
بیٹے کے ساتھ ڈکیتیاں کرنے والے باپ نے سارا الزام بیٹے پر ڈال دیاآسٹریلوی شہری نے اپنے 14 سالہ بیٹے اور اس کے دوست کو مسلح ڈکیتیوں کی ترغیب دی
Baca lebih lajut »