کراچی پولیس پر چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات پر عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے میں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت دی ہے۔
ضیاالحسن لنجار نے آئی جی سندھ کو انکوائری اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات دیے۔ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات پر عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق، وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار نے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر نوٹس لیا ہے اور آئی جی سندھ کو انکوائری اور سنیئر
پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات دیے ہیں۔\ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ حکومت سندھ ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چینی شہریوں کی سیکیورٹی کی پابند ہے اور ہدایت کی کہ چینی شہریوں کی 'فول پروف سیکیورٹی' یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور سندھ پولیس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو باہم روابط کے تحت سہولت اور سیکیورٹی فراہم کرنا ہے، نان سی پیک منصوبوں سے وابستہ چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا سندھ پولیس اور مقامی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس اوپی پر عمل درآمد کے لیے اسپانسرز کو وقتاً فوقتاً آگاہ اور ایس پی یو کے افسران کی جانب سے چیک بھی کیا جانا ضروری ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی اقدامات میں کمی یا خامی اور گیپس کوچیک کیا جانا وقت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خلا ختم کرنے کے لیے قانون اورایس او پی کے تحت اقدامات کیے جائیں، چینی باشندوں کو سیکیورٹی شکایات پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر سینئر افسران چیک کریں اور مسئلے کا حل یقینی بنائیں۔\وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ چینی شہری سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر درپیش مسائل کے لیے سندھ پولیس سے رجوع کرتے ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو ایس او پی کے تحت محفوظ ماحول فراہم کیا جائے
CHINESE INVESTORS KARA CHI POLICE BRIBERY HARASSMENT ZIAUL HASAN LANGAR SINDH POLICE
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
اسرائیلی فوج نے گزہ کے کمال عوادین ہسپتال پر حملہ کر دیااسرائیلی فوج نے گزہ کے کمال عوادین ہسپتال پر حملہ کر دیا، مریضوں اور طبی عملہ کو ہجرت کرنے کا حکم دیا اور اس علاقے کو آگ میں ڈال دیا۔
Baca lebih lajut »
آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اور سی پیک پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاآئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی اور سی پیک میں تعینات پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور ان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
Baca lebih lajut »
سندھ ہائیکورٹ میں چینی سرمایہ کاروں کی پولیس ہراسگی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاریسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے چینی سرمایہ کاروں کی پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں. درخواست گزاروں نے عدالت میں کہا کہ پولیس کی ہراسگی اور بھتہ خوری سے بچایا جائے ورنہ لاہور یا چین واپس چلے جائیں گے.
Baca lebih lajut »
چینی سرمایہ کاروں کی پولیس ہراسگی کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاریسیکورٹی کے نام پر رہائش گاہوں میں محصور کردیا جاتا ہے، چینی سرمایہ کاروں کا سندھ ہائیکورٹ میں موقف
Baca lebih lajut »
کراچی میں احتجاج کیخلاف سخت کارروائی کا اعلانسندھ حکومت نے کراچی میں احتجاج کرنے والوں کو دیگر جگہوں پر احتجاج کرنے کی پیشکش کرتے سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے ۔
Baca lebih lajut »
بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیابشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے: ذرائع
Baca lebih lajut »