اماراتی صدر سے ملاقات میں قرض پروگرام رول اوور

سیاست Berita

اماراتی صدر سے ملاقات میں قرض پروگرام رول اوور
کابینہ، قرضہ، یو اے ای، ملاقات، معیشت، امن
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 73 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

امارات کے صدر نے پاکستان کو دو ارب ڈالر قرضہ رول اوور کرنے کی پیش کش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو اس ملاقات کی تفصیلات بتائیں۔ کابینہ نے ملک کی معاشی صورتحال اور امن و امان کا جائزہ لیا۔

اماراتی صدر شیخ زید بن النہیان سے رحیم یار خان میں ہوئی ملاقات میں قرض پروگرام رول اوور کرنے پر بات ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو اے ای نے پاکستان کو دو ارب ڈالر قرضہ رول اوور کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں کابینہ نے ملکی مجموعی امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالرز کی

ادائیگی، جو کہ اس سال جنوری میں واجب الادا تھی اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ہماری معیشت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے، یو اے ای کے صدر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ریوینیو ڈویژن کی سفارش پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انفرااسٹرکچر کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 کے تحت کریٹیکل انفرااسٹرکچر قرار دینے کی منظوری دے دی۔ اس اقدام کا مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انتہائی حساس ڈیٹا کو سائبر حملوں جیسا کہ ہیکنگ اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے بچانا ہے۔ اس اقدام سے ایف بی آر کا حساس ڈیٹا مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی کابینہ نے ہوا بازی ڈویژن کی سفارش پر بین الاقوامی ائیر لائن فلائی دبئی (Fly Dubai) کی لاہور اور اسلام آباد سے دبئی اور دبئی سے لاہور اور اسلام آباد پروازوں کی ہفتہ وار فریکوئینسیز کے عارضی اجازت نامے میں 4 جنوری 2025 سے 3 فروری 2025 تک توسیع کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ کو وزارت بحری امور کی جانب سے 11 وفاقی وزارتوں /ڈویژنز کی گوادر بندرگاہ سے مارچ 2024 سے اب تک کے دوران پبلک سیکٹر درآمدات و برآمدات پر بریفنگ دی گئی- وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتوں کی رپورٹس کو بریفنگ کا حصہ بنا کر ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ درآمدات و برآمدات میں کسی بھی قسم کی تخصیص کے بغیر پبلک سیکٹر کی تمام درآمدات و برآمدات کا 60 فیصد حصہ گوادر بندرگاہ سے کیا جائے۔ وفاقی کابینہ کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشنز کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای آفس کے نفاذ کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

کابینہ، قرضہ، یو اے ای، ملاقات، معیشت، امن

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama

Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے خلاف اپنے مؤقف سے ’یوٹرن‘ لے لیاڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے خلاف اپنے مؤقف سے ’یوٹرن‘ لے لیارواں ماہ کے شروع میں نو منتخب صدر نے ٹِک ٹاک کے سی ای او سے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔
Baca lebih lajut »

مذاکرات اور سیاسی قید: تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی رائےمذاکرات اور سیاسی قید: تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی رائےشوکت یوسفزئی، خلیل طاہر سندھو اور شہلا رضا نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں مذاکرات، سیاسی قیدیوں اور رول آف لا کے موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
Baca lebih lajut »

صدر یواے ای کی پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریفصدر یواے ای کی پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریفمتحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے وزیراعظم نے رحیم یار خان میں ملاقات کی
Baca lebih lajut »

وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ترکی اور ایران کے صدر سے ملاقات کیوزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ترکی اور ایران کے صدر سے ملاقات کیوزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں ڈی-ایٹ ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور قومی مفاد کے بنیادی معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Baca lebih lajut »

وزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں سہولت پر اظہار تشکروزیر خزانہ کی امریکی سفیر سے ملاقات، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں سہولت پر اظہار تشکروزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی
Baca lebih lajut »

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کاکیس: زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مستردفوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کاکیس: زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مستردزیر حراست افراد کی کم از کم جیلوں میں ملاقات تو کرائی جاسکتی ہے، لطیف کھوسہ کا مؤقف، ملاقات سے متعلق اٹارنی جنرل یقین دہانی کراچکے ہیں، عدالت کا جواب
Baca lebih lajut »



Render Time: 2025-02-21 23:07:05