اسموگ میں کمی کے لیے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے
پنجاب کی سینیر وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ گزشتہ 4 روز کے دوران پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار جبکہ متعدد فیکٹریاں اور کارخانے سیل کردئیے گئے۔ 15 نومبر کو 17جبکہ 16 اور 17 نومبر کوزگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے مزید 17بھٹے گرائے گئے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا ، جھنگ،لیہ، بہاولنگر اور پاک پتن میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرایا گیا۔ سب سے زیادہ 14 بھٹے ملتان میں اورلیہ میں 8 بھٹے گرائے گئے۔ 15 نومبر کو لاہور اور گوجرانوالہ میں 20 صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کئے گئے۔
سینیر وزیر پنجاب کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو 16صنعتی یونٹس گرائے گئے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور میں کارروائیاں کی گئیں۔ آلودگی پھیلانے پر 51 صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیاگیا۔ فیروز والا میں اسٹیل مل بھی سیل کردی گئی۔ لاہور میں آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بڑی کارروائی میں 30 سیل کردئیے گئے اورپانچ صنعتی یونٹس گرادئیے گئے اور4 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور اینٹری پوائنٹس اور سگیاں پل سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے۔ تعمیراتی سامان لیجانے والی گاڑیوں کو نہ ڈھانپنے پر بھی کارروائی کی گئی۔ گرین لاک ڈاون والے علاقوں میں کمرشل جنریٹرز کی جانچ پڑتال اور سیف سٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔Nov 17, 2024 09:53 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
اسموگ میں کمی کیلیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہوں گے، ماہر جنگلات و جنگلی حیاتفضائی آلودگی اور اسموگ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسلہ بن چکا ہے تمام کمیونٹیز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
Baca lebih lajut »
لاہور؛ اسموگ کے تدارک کیلیے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، آتش بازی پر مکمل پابندیمحکمہ ماحولیات نے اسموگ کے اثرات میں کمی کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی
Baca lebih lajut »
میانمار میں پھنسے پاکستانیوں کی بازیابی میں تاخیرمیانمار میں موجود پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی شہریوں کی واپسی کیلیے اقدامات کر رہا ہے
Baca lebih lajut »
ملک کے بالائی علاقوں آج سے بارش کا امکان، اسموگ میں کمی متوقعبارش سے اسلام آباد، کے پی اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی ہوگی: محکمہ موسمیات
Baca lebih lajut »
مصنوعی بارش کیلئے مقامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب، کلاؤڈ سیڈنگ سے جہلم اورگوجرخان میں بارشکلاؤڈ سیڈنگ کے اثرات لاہورپربھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا امکان ہے اور مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی: ماہرین
Baca lebih lajut »
فضائی آلودگی میں بھارتی شہر دہلی سرفہرست، لاہور کا دوسرا نمبرمشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور سمیت ملحقہ علاقوں میں اسموگ انڈیکس میں کمی آگئی
Baca lebih lajut »