حماس بھی چند مطالبوں کے پورا ہونے پر امریکی روڈ میپ پر مشروط رضامندی ظاہر کرچکی ہے
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے امریکی روڈ میپ کو منظور کرلیاحماس بھی غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے امریکی روڈ میپ کی مشروط حمایت کا اعلان کرچکی ہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایک معاون نے تصدیق کی کہ جنگی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے امریکا کے سہ نکاتی تجاویز کو قبول کرلیا۔
نیتن یاہو کے خارجہ پالیسی کے چیف ایڈوائزر نے خبردار کیا کہ حالات بشمول یرغمالیوں کی بازیابی اور حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی اسرائیلی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اسرائیل کے اکثریت سیاسی اور سماجی رہنما غزہ میں حماس کی حکومت قائم رہنے دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔ جس میں وزیراعظم نیتن یاہو بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی رہنماؤں کے ان اختلافات کے درمیان امریکی صدر جوبائیڈن نے دو روز قبل غزہ میں مستقل جنگ بندی اور تعمیر و ترقی کا ایک روڈ میپ پیش کیا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے روڈ میپ پیش کیا تھا جو تین مراحل پر مشتمل تھا۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بعد اب رفح پر بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہزار 500 سے تجاوز ہوگئی جب کہ 82 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
غزہ میں جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ؛ اسرائیل کی رضامندیپہلے مرحلے میں عارضی جنگ بندی پھر قیدیوں کا تبادلہ اور آخر میں غزہ کی تعمیر نو شامل ہے
Baca lebih lajut »
شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالااقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے جنگ کا دائرہ کار 78 فیصد غزہ تک پھیلادیا ہے۔
Baca lebih lajut »
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیاحماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا
Baca lebih lajut »
حماس کی تجاویز مسترد، اسرائیل نے رفاہ پر حملہ کر دیا، بمباری میں 5 بچے شہیدغزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظوری کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملہ کر دیا، ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے غزہ جنگ بندی کی تجاویز منظور کر کے ثالثوں کو جنگ بندی کی منظوری سے آگاہ کر دیا، حماس نے مصری اور قطری ثالث کاروں کو جنگ بندی کی تجویز کے ساتھ...
Baca lebih lajut »
نتن یاہو جانتے ہیں کہ حماس کی بقا اُن کی شکست کے مترادف ہے: مشکل فیصلوں کا وقت اور اسرائیلی وزیراعظم کی پریشانیاسرائیل، حماس اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ثالثوں کے درمیان ہونے والی مہینوں طویل بات چیت کے بعد اب سخت فیصلوں کا وقت آ گیا ہے۔
Baca lebih lajut »
رفح پر حملہ کیا تو اسلحے کی فراہمی روک دیں گے، بائیڈن کا سی این این کو انٹرویوامریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ کے شہر رفح پر حملہ کیا تو اسے اسلحے کی فراہمی روک دیں گے
Baca lebih lajut »