بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں سونے سے بھرے 2 ٹرک پکڑ لیے جس میں 1425 کلو (35 من سے زائد) سونے کی سلاخیں موجود تھیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے تامل ناڈو کانچی پورم ضلع کے منجور ونڈالور آؤٹر رنگ روڈ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران سونے سے بھرے ہوئے دو ٹرک پکڑ لیے۔ یہ ٹرک منجور سے سریپرمبدور کی طرف تیز رفتاری سے جا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق تلاشی لینے پر ان ٹرکوں سے 1425 کلو گرام سونے کی سلاخیں برآمد ہوئیں، جنہیں ضبط کر لیا ہے۔ پکڑے جانے والے سونے کی مالیت 700 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور یہ سونا ضروری دستاویزات کے بغیر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ 400 کلو سونے کی سلاخوں کے دستاویزات ہیں اور باقی سونے کی سلاخوں کی رسیدیں نہیں تھیں۔
الیکشن کمیشن کے حکام نے انکم ٹیکس حکام کو بھاری ضبطی کی اطلاع دی ہے۔ سونے کی سلاخوں کے اصلی ہونے اور غیر قانونی منتقل کرنے کے مقصد کے بارے میں تفصیلات انکم ٹیکس حکام اور کانچی پورم ضلع کے انتخابی عہدیداروں کے سریپرمبدور ریونیو کمشنر کے دفتر میں اپنی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت کی گئی ہے جب پارلیمانی انتخابات سے قبل انتخابی ضابطہ اخلاق پورے ملک میں نافذ العمل ہے اور الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں میں متعدد فلائنگ اسکواڈز تعینات کر دیے ہیں جو 24 گھنٹے گشت کرتے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر رقم اور اشیا کی منتقلی کو روکا جا سکے۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
مسجد کے باہر سے 3 لاکھ مالیت کے قیمتی جوتے چوریپنجاب کے شہر ٹیکسلا میں ایک شہری کے مسجد سے باہر تین لاکھ روپے مالیت کے قیمتی جوتے چوری ہوگئے پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔
Baca lebih lajut »
غزہ جنگ: اسرائیل کے لیے ایف 35 طیاروں سمیت دیگر امریکی ہتھیاروں کی منظوری کیا ظاہر کرتی ہے؟غزہ جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باوجود اطلاعات ہیں کہ واشنگٹن نے اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیار دینے کی منظوری دی ہے۔
Baca lebih lajut »
انڈیا میں سونے کی ریفائنریوں کا فروغ پاتا کاروبار: ’ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا بھی سوئٹزرلینڈ والی پوزیشن پر آ جائے‘ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق سنہ 2023 میں انڈیا میں صاف کیے گئے 900 ٹن سونے میں سے 117 ری سائیکل ذرائع سے آیا۔
Baca lebih lajut »
شاداب نے خود کو قیادت کی ریس سے دور کرلیاتبدیلی سے کچھ بہتر نہیں ہوگا،1 سیریز کے بعد لوگ شاہین کے پیچھے لگ گئے
Baca lebih lajut »
ایشوریا رائے کی دبئی میں کروڑوں کی پراپرٹی کا انکشافایشوریا رائے ہر فلم کے لیے بھارتی 10 سے 12 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں
Baca lebih lajut »
رنبیر کپور نے لگژری گاڑی خرید لیبھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور کی نئی گاڑی بینلٹی کانٹی نینٹل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
Baca lebih lajut »