آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے سے گروتھ رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہےکہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے سے گروتھ رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف آپ کو زندہ رکھتا ہے، ہر اکنامک پیرامیٹرز پر آپ زوال پذیر ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کیا ریلیف آئےگا، آپ نے جو کچھ کرنا ہے قرضہ لےکرکرنا ہے، جب تک نظام عدل ٹھیک نہیں ہوگا کہیں سے سرمایہ کاری نہیں آئےگی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم آٹا بانٹنا شروع کردیتے ہیں جس میں چالیس فیصد چوری ہوتی ہے، آپ کی انڈسٹری کی گروتھ ہو ہی نہیں سکتی، اگر سیاسی معاملات کو درست نہیں کریں گے تو یہ معاملات درست نہیں ہوں گے، کسی خام خیالی میں نہ رہیں، تمام چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف ڈیل سے گروتھ رک جاتی ہے مہنگائی بڑھتی ہے، ہم نالائق ہیں اپنے معاملات خود حل نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے لیے آئی سی یو ہے،24 ویں بار آئی سی یو جارہے ہیں، اس سے مرض ٹھیک نہیں ہوگا، ایک ڈالر کی امداد دکھائیں جس سے کوئی چیز بنائی ہو جو ایکسپورٹ کی ہو، بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا ہے، اس وقت ہر اکنامک پوائنٹ پر ہم نیچے جا رہے ہیں، سنا ہے اس بار آئی ایم ایف ٹارگٹ بیس فنڈز جاری کرے گا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
ڈومیسٹک اکانومی سود سے جان چھڑانےکی جانب گامزن ہے: وفاقی وزیر خزانہاس ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے 1.19 ارب ڈالر کی قسط بھی آجائے گی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر ہیں، سود پر ہی دارومدار ہے، محمد اورنگزیب
Baca lebih lajut »
پاکستان اوربھارت کشیدگی میں کمی، مذاکرات سے مسائل حل کریں، امریکاپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
Baca lebih lajut »
پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیااسلام آباد : پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے واشنگٹن پہنچ گیا، پاکستانی وفد آئی ایم ایف سے نئے قرضے کے پیکج کی درخواست کرے گا۔
Baca lebih lajut »
پاکستانی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے: سربراہ آئی ایم ایفپاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کامیابی سے پورا کر رہا ہے، کرسٹا لیناجارجیوا
Baca lebih lajut »
واشنگٹن: وزیر خزانہ کی جی 24 اجلاس میں شرکت، صدر ورلڈ بینک سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیںوفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول کیلئے وفد کے ہمراہ مذاکرات کرنے کیلئے واشنگٹن میں موجود ہیں
Baca lebih lajut »
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگاآئی ایم ایف کی جانب سے 29 اکتوبر کو پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی آخری قسط کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے
Baca lebih lajut »