لاہور: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور صدر مسلم گ (ن) شہباز شریف نے مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔
فضل الرحمان نے شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ کر ان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اسرائیل فلسطین تنازع اور اس کے بعد کی عالمی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔ سربراہ جے یو آئی نے عام انتخابات سے متعلق مطالبے کی تفصیلات سے بھی سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں فضل الرحمان نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں نے اتفاق کیا کہ بحرانوں کو مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 16 ماہ میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا، پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کیلیے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہو چکا ہے کہ نواز شریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا یہ تاریخ کا سیاہ باب رہے گا، انہوں نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کیا لیکن اس کے باوجود ان کو ہی سیاسی نظام سے باہر کر دیا گیا، سیاسی رہنماؤں کو ناحق چور ڈاکو کہنا سیاسی انجینئرنگ کا کھیل تھا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں،جنوری میں برفباری ہوتی ہے، کرائیں گے کیسے؟ مولانا ...ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کل ہوتا ہے تو ہم کل ہی الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ جنوری میں برفباری ہوتی ہے، صرف یہ بتادیں کہ الیکشن کرائیں گے کیسے؟ ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اندر کچھ اور سیاست کے لیے باہر کچھ اور بات کرتی ہے۔ووٹ کو جن سے خطرہ تھا وہ خطرہ اب ختم ہوچکا ہے، نواز شریف ووٹ کو عزت دو سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امریکا کا پتلا تھا اور چورن بیچ رہا ت
Baca lebih lajut »
الیکشن کے انعقاد کا معاملہ، فضل الرحمان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیامولانا فضل الرحمان کس کی فرمائش پر جنوری میں انتخابات سے بھاگ رہے ہیں اور قوم کو پورا سچ کیوں نہیں بتا رہے، پیپلزپارٹی
Baca lebih lajut »
‘عوام 21 اکتوبر کو معاشی ترقی کے معمار کا استقبال کریں’لاہور : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام 21 اکتوبر کو معاشی ترقی کے معمار کا استقبال کریں۔
Baca lebih lajut »
نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے: شہباز شریفپاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین کا تعین کرے گا،نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت
Baca lebih lajut »
نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔شہباز شریفپاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین کا تعین کرے گا،نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے محنت پر تمام کارکنان کو شاباش دیتا ہوں، مرد و خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت
Baca lebih lajut »