اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 38.34 فیصد کمی ہوئی، دستاویزات
جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق ملکی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ 38.34 فیصد کمی ہوئی اور 7 لاکھ 34 ہزار ٹن سے زائد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ ایک ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل39 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہا۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبرمیں 9 لاکھ 28 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 64کروڑ 61 لاکھ ڈالر تھا۔اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات میں بھی43.26 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، ایک ماہ کے دوران 5 لاکھ71 ہزار ٹن سے زائد خام تیل درآمد کیاگیا جس کا درآمدی بل 30 کروڑ 62 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں 8 لاکھ 64 ہزار 708 ٹن خام تیل درآمد کیاگیا، گزشتہ سال اکتوبر میں خام تیل کادرآمدی بل 53 کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار ڈالر تھا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبرمیں نیچرل لیکویڈ گیس کی درآمدات کا حجم27کروڑ 89 لاکھ ڈالرسے زائد رہا جبکہ اکتوبر میں پیٹرولیم گیس کی درآمدات کا حجم سالانہ 20 فیصد اضافے سے 7کروڑ 79 لاکھ ڈالرسے زائد رہا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں پیٹرولیم شعبے نے مجموعی طورپر ایک ارب ڈالر سے زائدکی درآمدات کیں جبکہ مجموعی درآمدات میں سالانہ 30.55 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبرپیٹرولیم شعبےکی مجموعی درآمدات 5.11 ارب ڈالر رہیں۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
پاک ہند تعلقات اور نواز شریفپاکستان اور ہندوستان میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے اپنے خطوں میں بیٹھے...
Baca lebih lajut »
ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں پھر سے اضافہ، 12 اشیا مہنگی912 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا
Baca lebih lajut »
مہنگائی میں ہفتہ وار0.10، ماہانہ1.2فیصد اضافہ12ضروری اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 9 میں کمی،27 کی مستحکم رہیں
Baca lebih lajut »
پی آئی اے: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو خریدنے کے لیے صرف ایک بولی، 10 ارب روپے کی پیشکشخسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے 10 ارب روپے میں اسے خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
Baca lebih lajut »
لندن میں بدتمیزیاں، جواب پاکستان میںلندن کی سڑکوں پر کی جانے والی بدتمیزی پاکستان میں پسند نہیں کی جاتی۔
Baca lebih lajut »
کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کا امکانکی شرح میں مزید کمی سے کاٹن ایکسپورٹس میں اضافہ ہوسکتا ہے
Baca lebih lajut »