چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین سے روانہ ہو گیا ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجے جانے کے وقت پاکستان کے ماہرین کی ٹیم اسپیس سینٹر میں موجود تھی۔
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔ یہ تاریخی لمحہ پاکستان کے وقت کے مطابق 3 مئی کی دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا۔
اس موقع پر پاکستان کے ماہرین کی ٹیم اسپیس سینٹر میں موجود تھی۔ سیٹلائٹ مشن کی روانگی کے وقت لانچ سائیڈ پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور نعرہ تکبیر سے ہال گونج اٹھا۔واضح رہے کہ ایشیا پیسیفک سپیس کوآپریشن آرگنائزیشن کے 8 ممبر ممالک میں سے صرف پاکستان واحد ملک ہے جس کو چین کے چاند مشن ’چینگ 6‘ کے ساتھ اپنا چھوٹا سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجنے کا موقع دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی پاکستان چھوٹے سیٹلائٹ پر پہلے بھی کام کرتا رہا ہے۔ آئی ایس ٹی نے 2009 میں کیوب سیٹلائٹ پر کام شروع کیا تھا۔ اس سے قبل 2013 میں آئی ایس ٹی نے زمین کے گرد گھومنے والا چھوٹا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا تھا، لہٰذا ان تجربات کی بنیاد اور متاثرکن پروپوزل کو دیکھ کر اس بار پاکستان کو خلا میں اپنا چھوٹا سیٹلائٹ بھیجنے کا موقع دیا گیا۔
ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ دو سال کے عرصے میں ’آئی کیوب کیو‘ کو تیار کیا گیا ہے۔ ان دو برسوں کے دوران مخلتف ٹیسٹ کیے گئے جس کے لیے نہ صرف سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کی معاونت حاصل رہی بلکہ شنگھائی یونیورسٹی نے بھی تعاون کیا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 27 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا
Baca lebih lajut »
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگاچاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین سے روانہ ہوگا یہ مشن ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
Baca lebih lajut »
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگاآج دن 12 بج کر 50 منٹ پرپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائےگا
Baca lebih lajut »
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘کوبھیجنے کی تیاریاں ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘کوبھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجکر 18 منٹ پرسیٹلائٹ خلائی مشن پر روانہ ہوگااور سیٹلائٹ چاند کے مدار پر 5 دن میں پہنچے گا۔...
Baca lebih lajut »
پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی روانگی آج، مشن 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گامشن کے ذریعے پاکستان کے پاس تحقیق کیلئے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی: ڈاکٹر خرم
Baca lebih lajut »
چین کا تاریخ ساز مشن چاند کے تاریک حصے کی جانب روانہ ہونے کیلئے تیاریہ مشن 3 مئی کو روانہ کیا جائے گا جس میں پاکستان کا ایک سیٹلائیٹ بھی شامل ہوگا۔
Baca lebih lajut »