ایوان صدر اسلام آباد میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں استقبالیہ...
ایوان صدر اسلام آباد میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں استقبالیہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کے جشن میں تبدیل ہو چکا تھا، چین کے وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایک بہت بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے تھے۔
افغانستان کو ایس سی او کے اجلاس میں محض اس لئے مدعو نہیں کیا گیا کیونکہ ابھی تک اقوام متحدہ نے کابل میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ایس سی او کے سالانہ اجلاس کا پاکستان میں انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ پاکستان کو ایک طویل عرصے سے دہشت گردی کا سامنا ہے ماضی میں پاکستان کے دورے پر آنے والی غیر ملکی کرکٹ ٹیموں اور چینی انجینئرزپر کئی دفعہ حملے ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اسلام آباد میں ایس سی او کے اجلاس کا کامیابی سے انعقاد ہوا...
پاکستان نے ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وفود کے سینکڑوں شرکاء کی میزبانی کرکے دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا دیں، ایک چینی مندوب نے بتایا کہ پچھلے سال وہ ایس سی او کے بھارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں بھی شریک تھے۔ بھارت میں ہونے والے اجلاس کیلئے سکیورٹی کے انتظامات اسلام آباد میں کئے جانے والے انتظامات سے زیادہ سخت تھے۔ ایس سی او کے رکن ممالک کے جغرافیے کو اکٹھا کیا جائے تو یہ دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس میں شریک ممالک کی آبادی دنیا کی کل آبادی کا 40 فیصد بنتی ہے...
اس کشیدہ صورتحال میں جے شنکر کا پاکستان آنا تیزی سے بدلتی ہوئی زمینی حقیقتوں کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔پاکستان اور بھارت میں کشمیر کا تنازعہ ایک حقیقت ہے جس پر اس وقت ڈیڈ لاک ہے لیکن پاکستان اور بھارت آج کی دنیا میں ناراض بچوں کی طرح ایک دوسرے سے بول چال بند نہیں کر سکتے۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو ایس سی او میں پاکستان کےساتھ بیٹھنا پڑا ۔پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ برکس کا رکن بھی بن جائے۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابیباکسر محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ جیت لی
Baca lebih lajut »
حریم شاہ نے لبرل ڈیموکریٹس کے ذریعے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیابرطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کسی سیاسی جماعت کے لیے کام کرنا ان کے لیے بڑی کامیابی ہے، ٹک ٹاکر
Baca lebih lajut »
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی تیزی، 81 ہزار کی نفسیاتی سطح عبورکے ایس ای 100 انڈیکس 1510 پوائنٹس کے اضافے سے 81971 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
Baca lebih lajut »
اسرائیل کے بعد دنیا کے کس ملک میں سب سے زیادہ یہودی آباد ہیں؟دنیا میں یہودیوں کی سب سے بڑی تعداد یعنی 73 لاکھ یہودی اسرائیل میں آباد ہیں۔
Baca lebih lajut »
سعودیہ میں پرانے طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ٹرینڈکیوں کر رہی ہیں؟سعودی شہریوں کی جانب سے طیاروں کی تصاویر بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپلوڈ کی گئیں اور یہ تصویر ٹرینڈ کرنے لگیں
Baca lebih lajut »
امریکا کا صحتِ عامہ کا نظام دیگر ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ ناقص ہے، رپورٹدوسرے امیر ممالک نے اپنی آبادی کی صحت کی ضروریات کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے
Baca lebih lajut »