اسلام آباد: عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 11 کروڑ 40لاکھ برسر روزگار افراد میں سے صرف 80 لاکھ انکم ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس اصلاحات کے بارے میں عالمی بینک نے رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات پرعمل درآمد سے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ2 فیصد اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے سے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ ایک فیصد بڑھ سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 11 کروڑ 40 لاکھ افراد برسر روزگار ہیں اور صرف 80 لاکھ افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، ٹیکس آمدنی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ صرف 33 فیصد ہے، ٹیکس آمدنی میں زیادہ بڑا حصہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کیلئے ٹیکس کی شرح کم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاری زیادہ ہے، رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری قدر کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زمین پر ٹیکسوں کی شرح کم ہے، شہروں میں خالی پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے زیادہ پرکشش ہیں۔ عالمی بینک نے بتایا کہ پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، زرعی زمین کو دیگر مقاصد کیلئے استعمال کر کے بھی آمدن حاصل کی جاتی ہے، پاکستان میں ٹیکس کا نظام تاحال پیچیدہ ہے، ٹیکس کے معاملات میں وفاق اور صوبوں کی حدود واضح نہیں، وفاق اور صوبوں کی اوورلیپنگ کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن متاثر ہوتی ہے۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
پاکستان میں جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی تحقیقات ، اہم انکشاف سامنے آگیاکراچی : پاکستان میں جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی تحقیقات میں دو سو کمپنیوں کا جعلی سیلز ٹیکس انوائسز استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔
Baca lebih lajut »
پاکستان میں جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی تحقیقات ، اہم انکشاف سامنے آگیاکراچی : پاکستان میں جعلی سیلز ٹیکس انوائس کی تحقیقات میں دو سو کمپنیوں کا جعلی سیلز ٹیکس انوائسز استعمال کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔
Baca lebih lajut »
ذہنی امراض کی علامات اور اس کا علاجپاکستان میں اس وقت کروڑوں افراد کسی نہ کسی نوعیت کے ذہنی امراض کا شکار ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 1 ارب کے قریب
Baca lebih lajut »
توہین مذہب کے الزام میں گرفتار افراد کی تفصیلات سامنے آگئیںاسلام آباد : ملک میں توہین مذہب کے الزام میں 179 افراد گرفتار ہیں، جن میں اسلام آباد میں 38 ، پنجاب میں 18 ، سندھ میں 78 زیر حراست ہے۔
Baca lebih lajut »
سعودی عرب: گھریلو ملازمین سے متعلق اہم خبررپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے آخر میں گھریلو ملازمین کی تعداد 18 لاکھ 40 ریکارڈ کی گئی۔
Baca lebih lajut »