عاقب جاوید نے پی سی بی کو وہ عین سامنے پڑی بات سمجھا ڈالی جو اس سے پہلے کئی سلیکٹرز اور چئیرمین محدب عدسوں سے بھی دیکھ نہ پائے تھے۔
ملتان میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل عاقب جاوید کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جہاں وہ سپن پچز پر تین سپنرز کھلانے کی بات کر رہے تھےجب سے ٹیسٹ کرکٹ کے افق پر ’بیز بال‘ کا سورج طلوع ہوا ہے، اس کی تمازت سبھی کرکٹنگ اقوام کے لیے ناگوار رہی ہے اور اکثر حریف ٹیمیں سٹوکس کے حملوں کے جواب میں سر کھجاتی دکھائی دی ہیں۔
جبکہ میکلم کی یہی اپروچ ان کی قیادت میں کیوی ٹیم کو ورلڈ کپ فائنل تک لے گئی مگر عین وہیں اسی اپروچ کی ستم ظریفی آشکار بھی ہو گئی کہ اپنی قوم کو پہلی آئی سی سی ٹرافی دلوانے کا خواب اسی جارحیت کی نذر ہو گیا۔ بیز بال کی یہ اپروچ ڈیڑھ صدی پہ پھیلی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کے سرخیل اذہان کی عقل پر بھی کسی سوالیہ نشان کی مانند اٹھی کہ اگر ٹیسٹ کرکٹ اس انداز میں کھیلنا ممکن تھا تو عہد درعہد وکٹر ٹرمپر، سر ڈبلیو جی گریس اور ڈان بریڈ مین وغیرہم خواہ مخواہ اتنی سستی سے گویا ’جھک‘ کیوں مارتے رہے۔
پی سی بی کی ساری عقل و دانش بھی انگلیاں دانتوں میں دبائے دیکھ رہی تھی اور یہی سوچ رہی تھی کہ اس یلغار کا کوئی توڑ کرنا ممکن ہی نہیں۔ مگر تب اچانک عاقب جاوید کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جہاں وہ سپن پچز پر تین سپنرز کھلانے کی بات کر رہے تھے۔ انھوں نے نہ صرف ملتان میں سپن پچ بنوا کر دکھائی بلکہ ہمیشہ پیسرز کے لیے موافق رہنے والے راولپنڈی میں بھی وہ پچ بنوائی جہاں ساجد خان اور نعمان علی کا جادو ’بیز بال‘ کے چڑھتے سورج کو لگام ڈال پایا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ: شان مسعود ’بیز بال‘ کا جواب لے آئےنہ صرف شان مسعود نے اپنی فارم بحالی کی ایک تگڑی اننگز کھیلی بلکہ جس سٹرائیک ریٹ سے انھوں نے یہ بھاری سینچری ترتیب دی، وہ اس اتھارٹی اور عزم کی عکاس تھی جو وہ اپنی ٹیم پہ ثبت کرنا چاہتے ہیں۔ سمیع چوہدری کی تحریر۔
Baca lebih lajut »
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت سے محرومبھارت نے پاکستان ٹیم کے بغیر ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا، پاکستان کا شدید احتجاج
Baca lebih lajut »
ملتان ٹیسٹ: تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کیخلاف اننگز میں 800 رنز بنا ڈالےانگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا
Baca lebih lajut »
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ: جب ساجد خان نے وقت پلٹا دیا، سمیع چوہدری کی تحریرکریز پر نووارد بین سٹوکس ابھی حالات سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش ہی کر رہے تھے کہ ساجد خان کی اس فُل لینتھ گیند پر یہ سجھانا دشوار ٹھہرا کہ آگے بڑھیں یا پیچھے ہٹیں۔ گیند بہت پھرتی سے ان کے بلے کے اندرونی کنارے کو چھوتے ہوئے ہوا میں بلند ہوئی اور شارٹ لیگ پر مامور عبداللہ شفیق نے لپک کر وہ کیچ تھاما جس کا پاکستانی فیلڈنگ کے ہاتھوں ڈراپ ہو جانا غیر متوقع...
Baca lebih lajut »
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ: بیز بال کا دوسرا رخ اور بین سٹوکس کی جھلاہٹ، سمیع چوہدری کی تحریریہاں سارا کھیل قسمت پر ٹکا ہے کہ اگر بلے باز اپنا فرنٹ فٹ، بیک فٹ، بیک لفٹ، سبھی کچھ مکمل متوازن درستگی پر لے آئے، تب بھی اسے قسمت کی طرف داری کی ضرورت رہے گی کہ نو دن پرانی پچ پر کون سی گیند پر کس کا نام لکھا ہو، کوئی نہیں جانتا۔ سمیع چوہدری کی...
Baca lebih lajut »
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ میچ: ’بیز بال‘ کا ڈھلتا جادو اور شان مسعود کی آخری مہلت، سمیع چوہدری کی تحریرانگلش کرکٹ اگرچہ فی الوقت اپنی بلند ترین سطح پر نہیں مگر اعتماد سے محروم اور اتفاق کو ترستی شان مسعود کی ٹیم اس کے لیے بہترین ہدف ہو سکتی ہے کہ اس کے خلاف اپنی بے خطر اپروچ برت کر وہ مزید ثمرات بٹور سکے۔
Baca lebih lajut »