وزیراعظم محمد شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے قاہرہ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت، اقتصادی امور اور آسیان کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قاہرہ میں انڈونیشیا کے صدر عزت مآب پرابوو سوبیانتو سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہء خیال کیا۔ قاہرہ میں ڈی8 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، تجارتی اور اقتصادی امور کے علاوہ کثیر الجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا جبکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو برقرار
رکھنے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے خاص طور پر پام آئل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر انڈونیشیا کے کردار سراہا کیونکہ پاکستان خوردنی تیل کی ضروریات پورا کرنے کے لیے زیادہ تر حصہ انڈونیشیا سے برآمد کرتا ہے۔ آسیان اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ روابط کے حوالےسے پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز نے پاکستان کے آسیان میں سیکٹورل پارٹنر کا درجہ حاصل کرنے اور آسیان علاقائی فورم کی رکنیت کے لیے انڈونیشیا کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان، انڈونیشیا کے تعاون اور حمایت سے آسیان کا مکمل ڈائیلاگ پارٹنر بنے گا۔ انہوں نے صدر پرابوو سوبیانتو کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک جامع طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، جس کی سرحدیں 1967 سے پہلے کی طرز پر ہوں اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا
FOREIGN RELATIONS PAKISTAN INDONESIA D8 SUMMIT ECONOMIC COOPERATION ASEAN PALESTINE
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
آرمی چیف نے 'وارئیر-8' مشق کے شرکا سے ملاقات کیجنرل عاصم منیر نے پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق 'وارئیر-8' کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ حوصلے کو سراہا۔
Baca lebih lajut »
جنرل مونیر نے پاک چین ممبر تمرین کے شرکیوں کے ساتھ ملاقات کیجنرل سید ایسیم مونیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیرمیٹیس کنٹر میں پابی میں ملاقات کی اور پاک چین ممبر تمرین کے شرکیوں کے ساتھ ملاقات کی۔
Baca lebih lajut »
صدر اور وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کیاسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن کی تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے شرکت کی. انہوں نے یو اے ای کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اور دوطرفہ تعاون پر زور دیا.
Baca lebih lajut »
دہشتگرد حملے میں اے پی ایس پشاور کے بچوں کے قتل عام کو 10 سال ہوگئےسانحہ اے پی ایس کی یاد کے موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کیا
Baca lebih lajut »
جیل Reforms کمیٹی کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس کو خط لکھاPRC کی رکن خدیجہ شاہ نے آدھیلا جیل کی عیادت کے بعد سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس کو خط لکھا ہے۔
Baca lebih lajut »
پاکستانی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کا دورہ کرکے 8 روزہ سرکاری دورے کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گیوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت کے پیشینے میں چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی امکانیت یاد کی ہے۔
Baca lebih lajut »