اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن کی تقریب میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے شرکت کی. انہوں نے یو اے ای کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اور دوطرفہ تعاون پر زور دیا.
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 53 ویں قومی دن کی مناسبت سے تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت وزرا بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتاہوں، متحدہ عرب امارات نے خوشحالی اور ترقی کی مثال قائم کی ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان
دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا، پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں یو اے ای کے تعاون پر مشکور ہیں، یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہیں تھا، پاکستان کیلئے ویزا کی بحالی پاکستانیوں سے محبت کی عکاس ہے۔ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے شاندار ترقی کی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں اور مشکل وقت میں یو اے ای کی امداد اور تعاون پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اورعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اتحاد کے بعد سے متحدہ عرب امارات نے قابل ذکر ترقی کی، عرب امارات تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبوں میں عالمی مرکز کے طور پر ابھرا۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی رشتہ ہے، شیخ زاید بن سلطان النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدارتعلقات کی بنیاد رکھی اور پاک متحدہ عرب امارات تعلقات مذہب، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان نے یو اے ای کے قیام سے 6 ماہ قبل ہی سفیر بھیج کر سفارتی نمائندگی قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت مسلسل بڑھ رہی ہے، متحدہ عرب امارات میں مقیم 18 لاکھ پاکستانیوں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی، امارات کے ساتھ آئی ٹی، توانائی، زراعت، سیاحت سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں
POLITICS INTERNATIONAL RELATIONS UAE NATIONAL DAY PAKISTAN UAE
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
صدر اور وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں شرکتمشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، صدر و وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
Baca lebih lajut »
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیمتحدہ عرب امارات کے سفیر اور قونصل جنرل نے پورٹ گرینڈ میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں شہریوں نے پاک یو اے ای تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور یو اے ای کی ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
Baca lebih lajut »
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے پورٹ گرینڈ میں تیسرے روز بھی تقریب کا انعقادتقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے شرکت کی
Baca lebih lajut »
متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان آل نیهان کی مالیت اور انتظامیہمتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان آل نیهان کی مالیت اور انتظامیہ کا تفصیلی ترجمان۔
Baca lebih lajut »
برطانیہ کا پاکستان میں 108 ملین پاؤنڈز کے منصوبے شروع کرنے کا اعلانفنڈنگ کے اعلان کی تقریب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ودیگر نے شرکت کی
Baca lebih lajut »
اداکارہ ریما خان کی شادی کو 13 برس مکمل، واشنگٹن میں رنگا رنگ تقریباداکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی 22 نومبر 2011 کو ہوئی تھی، شادی کی سالگرہ کی تقریب میں پاکستانی اور امریکی دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Baca lebih lajut »