ناران میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پھنسے سیاح: ’یہ صرف مفت کمرے اور کھانا ہی نہیں بلکہ تسلی بھی دے رہے ہیں‘

Indonesia Berita Berita

ناران میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پھنسے سیاح: ’یہ صرف مفت کمرے اور کھانا ہی نہیں بلکہ تسلی بھی دے رہے ہیں‘
Indonesia Berita Terbaru,Indonesia Berita utama
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 114 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 49%
  • Publisher: 59%

بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث مہانڈری بازار کے مقام پر رابطہ پل بہہ گیا جس سے ناران-کاغان کا رابطہ منقطع ہو گیا اور ہزاروں سیاح وہاں محصور ہیں

ناران میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پھنسے سیاح: ’یہ صرف مفت کمرے اور کھانا ہی نہیں بلکہ تسلی بھی دے رہے ہیں‘’ہم سکردو سے واپسی پر ناران میں رکے تو پتا چلا کہ سیلاب کی وجہ سے پل بہہ گیا ہے اور ہم اسلام آباد واپس نہیں جا سکتے ہیں۔ یہ اطلاع ہمارے لیے تشویشناک تھی۔ ایسے میں ہوٹل مالک ہمارے پاس آئے اور کہا کہ جو مہمان واپس جا رہے تھے وہ اب مفت میں قیام کر سکتے ہیں اوران کو کھانا وغیرہ بھی آدھی قیمت پر فراہم کیا جائے...

ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں صوبے کے مختلف اضلاع میں ہوئیں جہاں ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے مشینری کی مدد لی جا رہی ہے۔ اس صورتحال کے بعد ناران ہوٹل ایوسی ایشن کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ ناران اور آس پاس کے علاقوں میں پھنسے سیاحوں کو مفت قیام فراہم کیا جائے جب کہ ان سے کھانے پینے کی اشیا کی بھی آدھی قیمت ہی وصول کی جائے گی۔کراچی کی رہائشی ریما شعیب کا جو اپنے دو بچوں اور خاوند کے ہمراہ اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں جھیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں پھنسی ہوئی ہیں

ریما شعیب کہتی ہیں کہ یقین نہیں آتا کہ ایسے موقع پر جب لوگوں کے پاس پیسے بنانے کا موقع ہے مگر یہاں لوگ ایسا نہیں کر رہے۔ محمد رضا کہتے ہیں کہ ’ہمیں ایسے لگا کہ ہم کوئٹہ میں اپنے کسی بھائی یا رشتے دار کے ساتھ ہیں جو ہمیں کہہ رہا ہے کہ پریشانی کی کیا بات ہے میں ہوں نا۔‘بابو سر ٹاپ پر ایک ہوٹل میں مقیم سیاح کا کہنا تھا کہ یہاں مسافروں سے ابھی بھی کمروں کے آدھے کرائے وصول کیے جا ہے ہیں جبکہ کھانے پینے پر محض پندرہ سے تیس فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بابو سرٹاپ پر رکنا اس لیے بہتر سمجھا کہ پل بننے میں تو تاخیر ہوگی اس لیے اگر بابو سر ٹاپ سے موقع ملا تو وہ وہاں سے نکل جائیں گے۔ناران میں موجود ایک اور سیاح راشد زاہد کا کہنا تھا کہ ہوٹل والے تو مفت کمرے اور کھانے میں رعایت دے رہے ہیں مگر دکانوں پر چیزیں بہت مہنگی مل رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے ان ہوٹل مالکان سے درخواست کی ہے کہ ایسا نہ کریں تاہم اس کے باوجود اگر کوئی ایسے کرے گا تو نہ صرف ہم خود ان کے خلاف کارروائی کریں گے بلکہ انتظامیہ سے بھی ان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ بشارت شاہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے سبب دریائے کنہار میں آنے والا سیلابی ریلا مہانڈری کا پل بہا کر لے گیا جو ناران کو بالاکوٹ سے ملاتا ہے۔ اس کے علاوہ مہانڈری کے مقام پر کچھ دکانیں بھی دریا کی طغیانی کی نذر ہو گئی ہیں۔بشارت شاہ کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ سے شوگران اور کاغان تک جانے کے راستے کھلے ہیں۔ ’صرف ناران کا راستہ مہانڈری کے مقام سے بند ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ حکام کی پوری کوشش ہوگی کہ جو بھی کرنا ہے جلد از جلد کیا جائے۔ تاہم اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے واضح کیا کہ اس کام میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔ ’جن سیاحوں کی پہلے ہی سے بکنگ ہے اور وہ وہاں رکے ہوئے ہیں، ان سے تو پیسے لیے جا رہے ہیں مگر جو واپس جا رہے تھے اور پل ٹوٹ جانے کے باعث پھنس چکے ہیں ان کو کمرے مفت دے رہے ہیں۔‘

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama

Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.

حکومتی کمیٹی کا رابطہ، جماعت اسلامی کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکارحکومتی کمیٹی کا رابطہ، جماعت اسلامی کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکاراگر مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو مظاہرین ڈی چوک ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دے سکتے ہیں، ذرائع جے آئی
Baca lebih lajut »

فصلوں میں کیڑے مار ادویات کا استعمال، کینسر اور دیگر امراض میں اضافے کا سببفصلوں میں کیڑے مار ادویات کا استعمال، کینسر اور دیگر امراض میں اضافے کا سببفصلوں میں پیسٹی سائیڈز کے زیادہ استعمال سے جگر کے کینسر اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور بچوں میں پستہ قد کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں: طبی ماہرین
Baca lebih lajut »

جامن کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جامن کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟اس کے فوائد محض ذیابیطس یا بلڈ شوگر تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ جسم کے دیگر حصوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
Baca lebih lajut »

جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہجماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہآپریشنز سے مسائل حل نہیں بلکہ فوج اور عوام میں دوریاں ہوتی ہیں اور اس کا ہمیشہ نقصان ہی ہوتا ہے، امیر جماعت اسلامی
Baca lebih lajut »

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے دونوں سوئمرز کل ایکشن میں ہوں گےپیرس اولمپکس میں پاکستان کے دونوں سوئمرز کل ایکشن میں ہوں گےخواتین کے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی سوئمرز ایک ہی ہیٹ میں شامل ہیں
Baca lebih lajut »

اداکار محمود اسلم زندگی کا تلخ واقعہ بتاتے ہوئے رو پڑےاداکار محمود اسلم زندگی کا تلخ واقعہ بتاتے ہوئے رو پڑےایک دن میری ماں کی حالت بگڑی تو میں اپنی والدہ کے کمرے میں جیسے ہی گیا تو انہوں نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور میں ان کے گلے لگ گیا: محمود اسلم
Baca lebih lajut »



Render Time: 2025-02-24 16:07:52