گزشتہ ایک سال سے ملک آئی ایم ایف کے پریشر سے گزر رہا ہے، وزیر دفاع کا سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہے اور اگر 50 فیصد بھی کرپشن کا خاتمہ ہو جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی اور ہمارا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جائے گا
سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ملک آئی ایم ایف کے پریشر سے گزر رہا ہے لیکن ہمیں ملک کے اندر استحکام کی ضرورت ہے اور پالیسی ریٹ نو فیصد کم ہوا ہے جس سے بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ ہوں لیکن سیالکوٹ شہر کا کلچر سامنے ہے، پرائیویٹ شراکت داری سے ایئر پورٹ اور ایئرلائن کے قیام کی مثال دنیا میں کہیں نہیں...
خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے مجھے پورٹ شپ کی ٹاسک فورس کا چئیرمین بنایا گیا، ایک کنٹینر کو آپریٹ کرنے کے لیے چھ گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ گاڑیوں سے ٹریکر اتار کر دوسری گاڑیوں کو ٹریکر لگا دیا جاتا ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیر ہوا بازی نے پاکستانی ایئر لائنز کے لیے خوشی کی نوید سنا دی ہے، سال نو کے آغاز سے ایئر سیال، ایئر بلیو اور فلائی جناح کو دبئی کے تمام ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔Dec 18, 2024 02:31 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
وزیر دفاع: 50 فیصد کرپشن ختم تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑےوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں 50 فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایک برے دور سے گزر رہا ہے لیکن ایک روشنی نظر آنا شروع ہو گئی ہے اور سارے اندیکیٹرز مثبت آ رہے ہیں۔
Baca lebih lajut »
آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کرنے میں رکاوٹیں حائل ہیں، وزیر خزانہ کا اعترافایف بی آر اور صوبوں کی ڈیڈ لائن سے پیچھنے ہٹنے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے عملے پاکستان کا اچانک دورہ کیا
Baca lebih lajut »
سول نافرمانی کا فیصلہ عمران خان کا ہے، انکے فیصلے پر عمل کریں گے: علی امین گنڈا پورکام ہو رہا ہے تبھی تو ہمارا ریونیو بڑھ رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت سب سے بہترین کارکردگی کے پی کی ہے: وزیراعلیٰ پختونخوا
Baca lebih lajut »
پی آئی اے کی نجکاری میں حائل 2 بڑی رکاوٹیں دورآئی ایم ایف نے حکومت کو نئے جہازوں کی خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دے دی
Baca lebih lajut »
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر، وزرا، مشیران کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافے کا بل منظورعوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل کی منظوری کے بعد ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار روپے بڑھ کر4 لاکھ روپے ہو جائے گی۔
Baca lebih lajut »
ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتارملزم سنگین جرائم کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ترجمان ایف آئی اے
Baca lebih lajut »