سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کیلئے کردار اہم ہے، سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے: بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کردیا۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی، سپریم کورٹ ججز کی وضاحت سے امید ہے آئین کی بالادستی ہو گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کیلئے کردار اہم ہے، سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے۔اکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا
واضح رہے کہ جمعے کے روز مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فریقین کی طرف سے اٹھائے گئے تمام قانونی اور آئینی معاملات کو جامع طور پر نمٹا دیا گیا ہے، جوابات دیے گئے ہیں، لہٰذا مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنی دوسری وضاحت میں کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم کا اثر ہمارے فیصلے کو ماضی میں لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیتا، رجوع کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکمنامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو، اب تفصیلی فیصلہ جاری ہو چکا ہے، لہٰذا اب کسی وضاحت کی ضرورت نہیں رہی، تفصیلی فیصلے میں تمام تر قانونی و آئینی نکات کا احاطہ کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کا آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت لازم نفاذ ہے اور اسے نافذ کیا جانا چاہیے تھا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
مخصوص نشستوں کیلئے اسپیکر کا خط، پی ٹی آئی کا وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوعاسپیکر قومی اسمبلی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خطوط درست قانونی پوزیشن واضح نہیں کرتے: پی ٹی آئی کی درخواست
Baca lebih lajut »
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا8 ججز نے تفصیلی فیصلے میں دو ججز کے اختلافی نوٹ پر تحفظات کا اظہار
Baca lebih lajut »
عدالتی فیصلے نے مکمل طور پر ناکارہ کردیا، اب کس قانون کے تحت کام کریں؟ ذرائع الیکشن کمیشنسپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق الیکشن رول 94 خلاف آئین قرار دے کر کالعدم کردیا ہے
Baca lebih lajut »
مخصوص نشستوں کےکیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردیاکثریتی ججز کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا
Baca lebih lajut »
مخصوص نشستوں کا کیس: الیکشن کمیشن کا پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہاس سے قبل سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے عبوری فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہو چکی ہے
Baca lebih lajut »
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ پر فیصلہ دیاسپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریک انصاف نہ الیکشن کمیشن کے پاس گئی نہ پشاور ہائی کورٹ گئی اور نہ ہی سپریم کورٹ آئی۔۔ لیکن سپریم کورٹ نے آرٹیکل 187 کے تحت کہہ دیا کہ ہم مکمل انصاف کرسکتے ہیں۔
Baca lebih lajut »