اپوزیشن والے سب موسمی بٹیرے ہیں، پہلے یہ خود ٹیپنگ کراتے تھے اپنی بھی اور دوسروں کی بھی، خوشی کے ساتھ کہتے تھے کہ ٹیپنگ ضرور ہونی چاہیے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون ٹیپنگ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا ہے، نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر یہ ضروری ہو جاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس میں یہ ضروری ہے، موجودہ حالات میں فون ٹیپنگ کی بالکل حمایت کروں گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ عمر ایوب اور دیگر لوگ بانی پی ٹی آئی کے فون ٹیپنگ پر فرمودات بھی سن لیں، عمران خان نے کہا تھا میرے بھی فون ٹیپ ہوتے ہیں اور ضرور ہونے چاہئیں، اُس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کا معاملہ اچھا چل رہا تھا، ان کی ہر جائز نہ جائز بات اچھی لگ رہی تھی، آج ان کے فالوورز کو وہی بات نفرت انگیز لگ رہی ہے۔اسی قانون کے ذریعے آصف زرداری، نواز شریف ، شہباز شریف، بلاول اور مریم جیل جائیں گے: عمر...
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سب موسمی بٹیرے ہیں، پہلے یہ خود ٹیپنگ کراتے تھے اپنی بھی اور دوسروں کی بھی، خوشی کے ساتھ کہتے تھے کہ ٹیپنگ ضرور ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت میں شکوے شکایتیں ہوتی رہتی ہیں، مختلف جماعتیں ہوتی ہیں تو مختلف مفادات ہوتے ہیں، سیاسی مقاصد بھی سب کے مختلف ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کوشش ہے کہ شکوے شکایات کم ہوں، پیپلز پارٹی کو بنیادی مسئلہ پنجاب میں جگہ نہ ملنے کا ہے، پی پی کو وفاق میں وزارتوں کا مسئلہ نہیں ہے۔وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق 6امیدواروں کے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا،6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص...
Baca lebih lajut »
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیاایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے
Baca lebih lajut »
فواد چوہدری پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو: شیر افضل مروتفواد چوہدری کے اس بھاگنےکے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیاتھا: رہنما پی ٹی آئی
Baca lebih lajut »
مظالم کے خلاف عمران خان نے بھوک ہڑتال کا عندیہ دے دیا: علی محمد خاناسلام آباد:(دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا القادرٹرسٹ کیس کا ٹرائل چلا، بانی پی ٹی آئی نے ہم سب سے گفتگو کی،بانی پی ٹی آئی کے ساتھیوں کو کل ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔...
Baca lebih lajut »
سزائے موت کے قیدی کی 12 سال بعد سزا کالعدم، سپریم کورٹ کا رہا کرنے کا حکمسپریم کورٹ نے شریک مجرمہ کی عمر قید کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا، حیرت ہوئی ماتحت عدلیہ نے بغیر کسی ثبوت کے ناجائز تعلقات قرار دے دیا، سپریم کورٹ
Baca lebih lajut »
حکومت کو پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی سے بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں: خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ سے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی سے بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ ایک سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی...
Baca lebih lajut »