صومالیہ میں قدم قدم پر خطرہ ہی خطرہ ہے مگر اس کے باوجود غربت لوگوں کو سمگلنگ کے راستے پر جانے پر مجبور کر رہی ہے۔
شراب کے سمگلر گلڈ ڈیریے بہت تھک چکے تھے۔ وہ ایتھوپیا کی سرحد تک ممنوعہ مشروب چھوڑ کر واپس آئے تھے اور یہ ان کا بطور سمگلر پہلا دورہ تھا۔
انھوں نے بی بی سی کو مزید بتایا کہ سمگلنگ ایک خطرناک کام تو ہے مگر خراب معاشی حالات اور ایسے میں خاندان والوں کی کفالت کا بس یہی ایک واحد ذریعہ اور راستہ بچا تھا۔ ڈیریے کے لیے یہ کام تھا تو نیا مگر وہ بہت آسانی سے تمام باریکیاں سمجھنے لگے تھے، وہ ایتھوپیا اور صومالیہ کے درمیان غیر محفوظ راستوں سے اب واقف ہو چُکے تھے۔
سرحدی قصبہ گلڈوگوب تجارت اور سفر کا ایک اہم مرکز ہے لیکن ایتھوپیا سے سمگل کی جانے والی شراب کی وجہ سے یہ راستہ اب خطرناک ہو گیا ہے۔قصبے کی مقامی قبائلی کونسل کے چیئرمین شیخ عبداللہ محمد علی کہتے ہیں کہ ’شراب بہت سی برائیوں کا سبب بنتی جا رہی ہے جیسا کہ آئے روز فائرنگ کے واقعات اور ان میں ہونے والی ہلاکتیں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’لوڈر کا کام سب سے اہم ہے، گاڑی چلانے سے بھی زیادہ اہم ہے۔ اسے ہمارے ٹرک میں شراب چھپانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ان اشیا کے بیچوں بیچ جو ہم نے لے کر جانی ہیں۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’اگر میں سڑک پر کسی حملے میں زخمی ہو جاتا ہوں تو ایک بیک اپ ڈرائیور ہونا چاہیے جو کہ سفر جاری رکھ سکے۔ ہر کوئی گاڑی چلانا جانتا ہے اور اسے سڑکوں سے بھی اچھی طرح واقف ہونا چاہیے۔‘
اُن کا کہنا ہے کہ ’جب میں پیچھے سو رہا تھا تو میرے کانوں میں اچانک سے فائرنگ کی پڑی اور میں ہڑبڑا کر جاگ گیا۔ ہم مسلح افراد کے گھیرے میں تھے اور مسافر والی سیٹ پر بیٹھا میرا لوڈر چیخ رہا تھا اور اُس کے ساتھ ڈرائیور والی سیٹ پر ہمارا ڈرائیور ہلاک ہو چُکا تھا۔‘ ڈیریے کہتے ہیں کہ ’ہمارے پاس اس کے جسم کو ڈھانپنے کے لیے چادر بھی نہیں تھی، اس لیے میں نے اپنی لمبی آستین والی قمیض اتاری اور اس سے اُسے ڈھانپ دیا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں بہت سے مسائل اور خطرات کا سامنا ہے لیکن صومالیہ کے خراب حالات کے باوجود ہم گاڑی چلانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘ ’2015 میں مجھے سرحد تک کا ایک چکر لگانے کے صرف 150 ڈالر ملتے تھے جو کہ اب بڑھ کر 350 ڈالر فی چکر تک پہنچ چکے ہیں۔ ان دنوں یہ کام کہیں زیادہ خطرناک تھا کیونکہ الشباب کا زیادہ علاقوں پر کنٹرول تھا لہذا آپ کو ان کے ساتھ مقابلوں کا خطرہ ہوتا تھا۔‘’اگر آپ کے دانت سرخ یا بھورے رنگ کے ہوتے تو ملیشیا یہ سمجھتی کہ آپ کھاٹ چباتے اور سگریٹ پیتے ہیں، یعنی آپ کے پاس پیسے ہیں اس لیے وہ آپ کو اغوا کر لیں گے اور تاوان مانگیں گے۔‘اگر وہ الشباب کے جنگجوؤں کے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں تو یہ سب سے زیادہ خطرناک ہوسکتا...
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 3 افسران سمیت 8 فوجی ہلاکاسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم ہوا۔
Baca lebih lajut »
شراب نوشی کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟ڈبلیو ایچ او کے مطابق شراب کی کوئی محفوظ مقدار نہیں ہے اور پینے والے کی صحت کو شراب کے پہلے گھونٹ سے ہی خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
Baca lebih lajut »
انڈین جہازوں میں بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاعات، کینیڈا اور سنگاپور میں تحقیقاتمنگل کو سنگاپور کی ایئرفورس نے اپنے دو لڑاکا طیارے ہوا میں صرف اس لیے بھیجے کے وہ ایئر انڈیا ایکسپریس کے مسافر جہاز کو آبادی والے علاقوں سے دور لے جا سکیں کیونکہ اس جہاز میں بھی بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی۔
Baca lebih lajut »
حنا الطاف سے طلاق کے بعد آغا علی دوسری شادی کرنیوالے ہیں؟اداکار نے حال ہی میں اپنی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق کی
Baca lebih lajut »
بگ باس میں شریک امیدوار عدنان شیخ کی بہن نے بھابھی کی تصاویر لیک کردیںعدنان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر میں اہلیہ نے چہرے پر ماسک پہن رکھا ہے اور نہ ہی کسی تقریب میں بغیر ماسک شرکت کی
Baca lebih lajut »
ایرانی میڈیا نے اسرائیل پر میزائل لانچ کے وقت کی ویڈیو جاری کردییہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا بدلہ ہے: ایرانی پاسداران انقلاب
Baca lebih lajut »