ڈرائیورز کو دوران سفر اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی تاکید کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
ڈرائیورز کو دوران سفر اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی تاکید کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹر وے کے مختلف سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے کہا ہے کہ موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ، ایم 3 لاہور سے رجانہ، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی سمیت لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی شدت کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ ان سیکشنز پر شدید دھند کے باعث سفر کرنا انتہائی
خطرناک ہو گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹھوکر، موہلنوال، مانگامنڈی، پتوکی اور اوکاڑہ تک دھند کی صورتحال ہے، جس کے باعث عوام کو سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔ مزید برآں ڈرائیورز کو اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی تاکید کی گئی ہے تاکہ روڈ کی ویو میں بہتری آئے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں
SEVERE FOG MOTORWAY CLOSED SAFETY TRAVEL ADVISORY
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے سیکشنز بندموٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2, ایم 3 اور ایم 4 کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا ہے۔
Baca lebih lajut »
مری میں برفباری تھم گئی، دھند کی وجہ سے موٹروے بندمری میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری تھم گئی ہے اور دھوپ نکل آئی ہے۔ تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کی گریس ویلی میں شدید سردی کے باعث دریائے نیلم پر پانی جم گیا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور دھند کی وجہ سے موٹر وے پر بندش ہوئی ہے۔
Baca lebih lajut »
موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے کو بند کر دیاموجودہ شدید دھند کی صورتحال کے باعث موٹروے پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹروے سمیت لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ، لاہور سے رجانہ، پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور ملتان سے روہڑی تک کے موٹروے کے مختلف سیکشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
Baca lebih lajut »
پنجاب میں شدید دھند، موٹروے بندپنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف موٹروے بند ہو گئے ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے باز رہنے اور دوران ڈرائیونگ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
Baca lebih lajut »
کراچی کے تاجروں کا شہر میں مزید پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں متعارف کرانے کا مطالبہکے الیکٹرک کی وجہ سے بڑی صنعت سے لے کر کاٹیج انڈسٹری تک بند ہورہی ہے، تاجر رہنماؤں کا سیمینار سے خطاب
Baca lebih lajut »
لاہور، شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایتدھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت محفوظ سفر کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے
Baca lebih lajut »