پارٹی رہنما آئندہ چند روز میں عمران خان کے ساتھ اس معاملے پر بات کریں گے اور انہیں احتجاج کی کال واپس لینے پر آمادہ کیا جائے گا: ذرائع
۔ فوٹو فائل
پارٹی کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور آئندہ چند روز میں عمران خان کے ساتھ اس معاملے پر بات کرنے اور انہیں احتجاج کی کال واپس لینے پر آمادہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔ عمران ’مارو یا مرجاؤ‘ احتجاج کے خواہاں، سینئر پارٹی رہنماؤں کا مناسب انتظامات کے بغیر نقصان کا انتباہ
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے احتجاج سے نہ صرف بشریٰ بی بی کے دوبارہ گرفتار ہونے کا اندیشہ ہے بلکہ اس سے عمران خان کے جیل میں قیام کو بھی طول ملے گا۔ عمران خان کو پہلے ہی عدالتوں سے کئی مقدمات میں ریلیف مل چکا ہے، معاملات کے آگے بڑھتے ہی اگر انہیں 190 ملین پونڈز کیس میں سزا سنا بھی دی جاتی ہے تو چند ماہ میں انہیں ہائی کورٹ سے ریلیف مل سکتا ہے۔
عمران خان کے وکیل اور بہن نے بدھ کو بتایا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد تک احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔ وکیل فیصل چوہدری نے بدھ کو راولپنڈی میں صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج کی آخری کال ہے، پی ٹی آئی کے بانی نے زور دیا ہے کہ پارٹی کی پوری قیادت مارچ کا حصہ ہوگی۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
بانی پی ٹی آئی نے فوجی قیادت کے مشورے سے روس کا دورہ کیا، علی محمد خانعمران خان کے دور میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، رہنما پی ٹی آئی
Baca lebih lajut »
عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جانے والے پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنما گرفتارعمر ایوب، شبلی فراز، اسد عمر و دیگر گیٹ نمبر پانچ سے کلیئرنس ملنے کے بعد جیل میں داخل ہوئے
Baca lebih lajut »
پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ بن چکی ہے اس میں رہنے کا فائدہ نہیں ، شبلی فرازعمران خان سے ہماری ملاقات روکنے کے لیے اڈیالہ جیل بند رکھا گیا، رہنما پی ٹی آئی
Baca lebih lajut »
سینیٹ اجلاس میں ایمل ولی کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید، ارکان کا احتجاجپی ٹی آئی کے کی بورڈ واریئرز میرے باپ دادا کو گالی دیتے ہیں،پی ٹی آئی بی آر ٹی منصوبے کے 32 ارب کھا گئی،ایمل ولی خان
Baca lebih lajut »
بشریٰ بی بی 100 فیصد ڈیل کے نتیجے میں باہر آ رہی ہیں، فیصل واوڈاپی ٹی آئی والوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پابندی لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے یہ بک چکے ہیں
Baca lebih lajut »
پی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقیدپی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کی رہائی کیلئے مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے، قیادت کے پاس احتجاج کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے: شیر افضل مروت
Baca lebih lajut »