چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا
پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے اہم ملاقات طے کر لی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔ملاقات میں پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ کی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت اور ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہونے والے بلز کی منظوری دی...
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد تمام چھ ترمیمی بلز قانون بن گئے ہیں، ان تمام قوانین کو گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے پیر کو چھ بلز کی منظوری دی تھی جس کے تحت آرمی، نیول اور ائیر فورس چیفس کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا تھا جس کی صدر نے منظوری دے دی۔Nov 03, 2024خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرلیاپی ٹی آئی اور جے یو آئی کے سینیٹرز نے مخالفت کردی
Baca lebih lajut »
سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دیپی ٹی آئی اور جے یوآئی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی
Baca lebih lajut »
پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہپی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: اعلامیہ
Baca lebih lajut »
حتمی مسودے پر مشاورت کریں، بلاول نے بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرادیکل آپ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظام کرتا ہوں، بلاول کی پی ٹی آئی چیئرمین کو یقین دہانی
Baca lebih lajut »
پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں، اختلاف رائے ہے، بیرسٹر گوہرفواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے
Baca lebih lajut »
میری جان عمران خان سے زیادہ قیمتی نہیں، 15 اکتوبرکو احتجاج کی قیادت خود کرونگا: حماد اظہراگر مجھے اس مرد قلندر کیلئے ، پاکستان کیلئے اور اللہ کی زمین کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑا تو میں دوں گا : رہنما پی ٹی آئی کا ویڈیو بیان
Baca lebih lajut »