اٹلی کی وزیراعظم سے رومانوی تعلق کی افواہوں پر ایلون مسک نے کیا جواب دیا؟

Indonesia Berita Berita

اٹلی کی وزیراعظم سے رومانوی تعلق کی افواہوں پر ایلون مسک نے کیا جواب دیا؟
Indonesia Berita Terbaru,Indonesia Berita utama
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

ایلون مسک اور جارجیا میلونی کے درمیان تعلقات کی افواہیں گزشتہ دنوں سامنے آئیں

ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میولونی سے تعلقات کی تردید کردی۔

ایکس پر ایلون مسک کے فین کلب اکاؤنٹ کی جانب سے جارجیا میلونی اور ایلون مسک کی تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔ ’ٹیسلا اونرز سیلیکون ویلی‘ نامی اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں پوچھا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے یہ ڈیٹ کریں گے؟فین کلب اکاؤنٹ کی اس پوسٹ پر صارفین تبصرے کر رہے تھے کہ ایکس کے مالک ایلون مسک نے خود ہی وضاحت کرتے ہوئے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’ہم ڈیٹ نہیں کررہے‘۔

ایکس پر ایک اور صارف کی جانب سے بھی ایلون مسک کی جارجیا میلونی کے ساتھ شیئر کی گئی جس پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ’میں وہاں اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھا، وزیر اعظم میلونی کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے‘۔خیال رہےکہ ایلون مسک اور جارجیا میلونی کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب گزشتہ دنوں ایلون مسک نے نیویارک میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران جارجیا میلونی کی تعریف کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارجیا میلونی کو ایٹلانٹک گلوبل سیٹیزن ایوارڈ دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ انہیں کسی ایسی شخصیت کو یہ ایوارڈ دیتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جس کا باطن اس کے ظاہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔

Berita ini telah kami rangkum agar Anda dapat membacanya dengan cepat. Jika Anda tertarik dengan beritanya, Anda dapat membaca teks lengkapnya di sini. Baca lebih lajut:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama

Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.

ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بن سکتے ہیں، رپورٹایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بن سکتے ہیں، رپورٹایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے۔
Baca lebih lajut »

وزیراعظم آفس نے اپنی ہی کفایت شعاری پالیسی روند ڈالیوزیراعظم آفس نے اپنی ہی کفایت شعاری پالیسی روند ڈالیوزیراعظم آفس سے رجوع کیا گیا تو کفایت شعاری کے اقدامات اور باضابطہ انداز سے اعزازیہ کی ادائیگی کے معاملے پر جواب تک دینا گوارا نہ کیا
Baca lebih lajut »

اسپیس ایکس سیٹلائٹس خلائی مشاہدات میں رکاوٹ بننے لگیںاسپیس ایکس سیٹلائٹس خلائی مشاہدات میں رکاوٹ بننے لگیںایلون مسک کی سیٹلائٹس اوسط رفتار سے چار گنا تیز انٹرنیٹ فراہم کر سکتی ہیں
Baca lebih lajut »

گھر سے زیادہ سستا ہونے پر ایک جوڑے نے پورا جزیرہ خرید لیاگھر سے زیادہ سستا ہونے پر ایک جوڑے نے پورا جزیرہ خرید لیاامریکا سے تعلق رکھنے والے اولیور رسل اور ان کی ڈچ گرل فرینڈ نے ایسا کیا۔
Baca lebih lajut »

ایکس میں بلاک فیچر مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیاایکس میں بلاک فیچر مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیاایلون مسک نےبتایا کہ بلاک فیچر میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
Baca lebih lajut »

ڈھاکا سے باکو کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگڈھاکا سے باکو کی پرواز میں فنی خرابی، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگاجازت ملنے پر پائلٹ نے کارگو پرواز کو ری روٹ کیا اور سکھر کے قریب سے طیارے کو کراچی کی طرف موڑ دیا
Baca lebih lajut »



Render Time: 2025-02-24 09:05:15