چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگ لیا: ذرائع
۔ فوٹو فائلآئی ایم ایف کے ماہرین نے پاکستانی حکام سے مشکل ترین ورچوئل مذاکرات کیے، آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں کے نمائندوں سے ورچوئل مذاکرات کیے، آئی ایم ایف کے ماہرین نے ہر صوبائی حکومت سے الگ مذاکرات کیے، ورچوئل مذاکرات میں وزارت خزانہ کے وفاقی اور صوبائی افسران شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا، چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا اور زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگ لیا، چاروں صوبائی حکومتیں 12 جولائی تک پلان جمع کرائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن پر عائد ہو گی، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے ریٹ بھی نارمل انکم ٹیکس کے حساب سے ہوں گے، زرعی آمدن پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر آجائیں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کیے، آئی ایم ایف نے خیبر پختونخوا کے 100 ارب روپے سرپلس بجٹ کو سراہا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
شبلی فرازکے استعفیٰ سے ہی پارٹی قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد ہوگی: شیر افضل مروتعمر ایوب کے استعفیٰ کا خیرمقدم، شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے بھی پارٹی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
Baca lebih lajut »
مسلم لیگ (ن) سے حکومت نہیں چل رہی، ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں، صدر زرداریآئی ایم ایف سے قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے، پیپلزپارٹی کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، آصف زرداری
Baca lebih lajut »
فیصلوں کا نفاذ کرنا ہوگا، سستی سے کام کو برداشت نہیں کروں گا: وزیراعظم کی کابینہ کو تنبیہسب نے ٹارگٹ پورے کرنے ہیں، آئی ایم ایف سے نجات کا ہدف صرف باتوں سے پورا نہیں ہوگا بلکہ اس کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا: شہباز شریف
Baca lebih lajut »
ابھی آئی ایم ایف کو پتا نہیں، وہ وقت دور نہیں جب قبروں پر بھی ٹیکس لگے گا: فاروق نائیکآئی ایم ایف کے دباؤ پر ہر چیز پر ہی ٹیکس لگایا جا رہا ہے، قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے: سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا طنز
Baca lebih lajut »
ایئرپورٹ نہ لے جانے پر خاتون کا بوائے فرینڈ پر مقدمہخاتون نے ٹربیونل میں درج شدہ شکایت میں سابق بوائے فرینڈ سے نقصانات پر زرتلافی کا بھی مطالبہ کیا
Baca lebih lajut »
آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہآئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ، رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا
Baca lebih lajut »