غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سےگرفتارکیا گیا۔
امریکی پولیس نے گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کی ویڈیو جاری کردی۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی باڈی کیم فوٹیج میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے حملہ آور ریان ویسلے کو حراست میں لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فلوریڈا پولیس کے مطابق مشتبہ شخص گالف کورس میں فائرنگ کرنے کے بعد رائفل چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جسے بعد ازاں پولیس نے مارٹن کاؤنٹی سےگرفتارکیا جب کہ مبینہ حملہ آور فرار ہوتے ہوئے پیچھے دو بیگ، رائفل اور کیمرا چھوڑ گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 58 سالہ ریان ویسلے روتھ ایک چھوٹی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ریان کا کوئی فوجی پس منظر نہیں مگر وہ ماضی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں یوکرین کی جنگ میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز فلوریڈا ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب سابق صدر وہاں گالف کھیل رہے تھے جب کہ اس سے قبل جولائی میں بھی ایک انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملا ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے قریب ہوئی۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار، تفصیلات بھی سامنے آگئیںٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو مارٹن کاؤنٹی سےگرفتارکیا گیا: پولیس
Baca lebih lajut »
ایشوریا، دیپیکا، پریانکا یا کوئی اور؟ بھارت کی امیر ترین اداکارہ کا نام سامنے آگیاہورون انڈیا نے بھارت کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے
Baca lebih lajut »
حماس کی بڑی کارروائی؛ اسرائیلی فوج کے 2 میجر ہلاک اور متعدد اہلکار زخمیبم نصب کرنے والے حماس کے جنگجوؤں نے دھماکے کے بعد فوجیوں پر فائرنگ بھی کی، ترجمان اسرائیلی فوج
Baca lebih lajut »
وزیراعلیٰ سندھ کی گولیمار میں ریلی پر فائرنگ کرنے والوں کی فوری گرفتاری کی ہدایتشہر میں کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ کا فائرنگ میں جانی نقصان پر مذمت اور دکھ کا اظہار : ترجمان
Baca lebih lajut »
حوثیوں نے اسرائیل پر ہائپرسونک میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردیحوثی گروپ کی جانب سے داغے جانے والے ہائپرسونک میزائل کا نام ’فلسطین 2‘ ہے۔
Baca lebih lajut »
34 سال قبل 20 روپے رشوت لینے والے سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکمبھارتی عدالت نے ریلوے اسٹیشن پر سبزی لے جانے والی ایک خاتون سے مبینہ طور پر 20 روپے رشوت لینے کے الزام میں سابق پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری کا حکم دیا ہے
Baca lebih lajut »