غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک اسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودا اسپتال میں کوریج کرنے والی القدس ٹی وی چینل کی وین پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 صحافی وں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد براڈ کاسٹنگ وین میں آگ بھڑک اٹھی اور وین مکمل تباہ ہوگئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جس براڈ کاسٹنگ وین پر حملہ کیا اس پر واضح طور پر پریس کے الفاظ درج تھے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے سیل کو نشانہ بنایا۔
صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں کم از کم 141 صحافی اور میڈیا ورکرز قتل ہو چکے اور ان میں سے 133 غزہ کے فلسطینی تھے۔اسرائیلی فوج نے ایک خاتون صحافی کو کمر میں گولی مار کر زخمی کر دیا، دیگر صحافیوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیںپی ٹی آئی سے مذاکرات میں ان باتوں تک پہنچا جا سکتا ہے جس میں سب کیلئے آسانی ہو: رانا...
صحافی اسرائیلی فوج غزہ فضائی حملہ شہید
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
غزہ؛ اسرائیلی فوج کا دیر البلاح کے میئر کو شہید کرنے کا دعویٰ، مزید 18 شہیداسرائیل فضائی حملے میں دیرالبلاح میں امدادی سامان کے لیے جمع افراد نشانہ بنے، فلسطینی حکام
Baca lebih lajut »
اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان میں فضائی حملے کیےاسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود لبنان کے جنوبی علاقے میں فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
Baca lebih lajut »
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے مزید 25 فلسطینی شہیداسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 45,000 سے زائد فلسطینی شہید اور 23 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں
Baca lebih lajut »
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، دیرالبلح کے میئر سمیت مزید 70 سے زائد فلسطینی شہیدلندن میں مظاہرین نے برطانیہ سے فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا
Baca lebih lajut »
اسرائیلی فضائی حملوں میں گزہ میں بڑی تعداد میں ہلاکتیںگزرے ہفتے کے دوران گزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
Baca lebih lajut »
'3 سالہ بچی نے پولیو کے قطرے پیے لیکن اسرائیلی بمباری سے ٹانگیں گنوا بیٹھی‘،غزہ میں بربریت کی داستانغزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے
Baca lebih lajut »