استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت آئی تو پیٹرول 140 روپے فی لیٹر ملے گا۔
حافظ آباد میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں علیم خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نااہل تھا، اس سے متعلق کہا جاتا تھا کہ وہ تبدیلی کا نشان ہیں، وہ اپنے علاقے میں بیٹھا آرام کر رہا ہے، آج عثمان بزدار ریسٹ ہاؤس میں ہے اور جو تعریفیں کرتا تھا وہ جیل میں ہے۔
علیم خان نے کہا کہ یہ لوگ اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہیں، کرپشن اور مہنگائی ان کے دور میں ہوئی غریب تباہ ہوتا چلا گیا، 2018 میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے تھی اور آج 290 روپے ہے، بجلی کی قیمت فی یونٹ 11 روپے تھی اور آج 60 روپے ہے، چینی 52 روپے فی کلو تھی اور آج 225 روپے ہے، آٹا 37 روپے تھا اور آج 200 روپے فی کلو ہے۔
صدر آئی پی پی نے کہا کہ یہ فرق 5 سال رہنے والے حکمرانوں نے کیا ہے، جن لوگوں نے مہنگائی کی ہے کیا ان کو ووٹ دینا چاہیے؟ جب یہ لوگ ووٹ مانگیں تو ان سے کہنا مہنگائی آپ نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی مزدور کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار مقرر کرے گی، ہمارے دور میں 295 روپے والا پیٹرول 140 روپے میں ملے گا، غریبوں کیلیے نئی فیکٹریاں لگائی جائیں گی، ہنرمند نوجوان کو قرض دیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کام کر سکیں۔
علیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نوجوانوں کیلیے ایک مستحکم پاکستان بنائے گی، نوجوان کامیاب ہوگا تو پاکستان کامیاب ہوگا، دستکاری کا پروگرام شروع کرنے لگے ہیں جس سے خواتین کو روزگار ملے گا، خواتین کو روزگار کیلیے باہر نہیں جانا پڑے گا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
فی کلو مرغی کے گوشت کی نئی قیمت جاری کر دی گئیلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 476 روپے ہو گئی، جبکہ زندہ مرغی فی کلو 317 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی تھوک میں فی کلو قیمت 305 روپے ہے، فارمی انڈے مہنگے ہو کر 329 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 468 روپے تھی جبکہ زندہ مرغی فی کلو قیمت 312...
Baca lebih lajut »
اب معاوضہ ملے گا؟ سعودی حکومت نے مسافروں کو بڑی خوشخبری دے دیجدہ : سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پرایئرلائن مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔
Baca lebih lajut »
اب معاوضہ ملے گا؟ سعودی حکومت نے مسافروں کو بڑی خوشخبری دے دیجدہ : سعودی حکومت کی جانب سے مسافروں کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ پرواز کی روانگی میں تاخیر اور منسوخی پرایئرلائن مسافروں کو معاوضہ ادا کرے گی۔
Baca lebih lajut »
'میری زندگی اب تمہاری ہے'، احسن محسن کا بیٹے کے نام جذباتی پیغاممیں زندگی بھر منال خان کا مقروض رہوں گا، احسن محسن
Baca lebih lajut »
کےالیکٹرک کو 3 روپے فی یونٹ وصولی کی اجازت مل گئیاسلام آباد : کےالیکٹرک کو سبسڈی کی مد میں 3 روپے فی یونٹ واپس لینے کی اجازت مل گئی ، نوٹیفکیشن کے بعد کےالیکٹرک صنعتی صارفین سے رقم کی وصولی شروع ہوگی۔
Baca lebih lajut »