اسلام آباد : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمودمولوی کا کہنا ہے کہ 2 مزید اہم شخصیات بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑدیں گی، دونوں اہم شخصیات روپوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمودمولوی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرخ حبیب نےجوآج گفتگو کی ہے یہ حقیقی آزادی ہے، انھوں نے جو باتیں کیں 95 فیصد باتوں کی تائید کرتا ہوں۔
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہوگی تو بند گلی میں جائیں گی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ 2مزیداہم شخصیات بھی چیئرمین پی ٹی آئی کوچھوڑدیں گی، دونوں اہم شخصیات روپوش ہیں اور سوچنے کا وقت لے رہے ہیں، ایک اہم شخصیت کی گفتگوآئی پی پی کیساتھ بھی چل رہی ہے، دونوں اہم شخصیات پی ٹی آئی کی کابینہ لیول کے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ علی زیدی استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں ہیں، فرخ حبیب کی آئی پی پی میں شمولیت کااعلان ٹی وی پردیکھا۔ محمود مولوی نے مزید کہا کہ سینئر لوگوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ کس طرف جارہےہیں، کیا پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص جگہوں پر احتجاج کی ہدایت نہیں کی گئی تھی؟ بد قسمتی ہے بڑے لوگوں کووہم ہوجاتاہےکہ جومیں کررہاہوں درست ہے۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
کونسی 2 اہم شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑدیں گی؟اسلام آباد : استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمودمولوی کا کہنا ہے کہ 2 مزید اہم شخصیات بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑدیں گی، دونوں اہم شخصیات روپوش ہیں۔
Baca lebih lajut »
لاہور ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے ...لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 7مقدمات کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ آج سماعت کرے گا، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا...
Baca lebih lajut »
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکانراولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں...
Baca lebih lajut »
سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم ٹل گئیراولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی نہیں ہو سکی ،عدالت نے ملزمان میں...
Baca lebih lajut »
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت کی درخواست ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 31اکتوبر تک توسیع کردی ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بشریٰ بی بی کیخلاف ایک کیس اور چیئرمین پی ٹی آئی کے 6مقدمات میں درخواست...
Baca lebih lajut »
سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کیخلاف محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی...
Baca lebih lajut »