وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں فیلڈ اسپتال منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پہلے کنٹینرز جلاؤ گھیراؤ کیلیے استعمال ہوتے تھے اب صحت کی سہولتیں ملیں گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فیلڈ اسپتال منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے کنٹینرز جلاؤ گھیراؤ کیلیے استعمال ہوتے تھے اب صحت کی سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پورے پنجاب میں 32 اسپتال پھیل جائیں گے۔ اس مفت اسپتال میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو کلینک میں ہوتی ہیں۔ فری اسپتال میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکوں، فرسٹ ایڈ، اسکول ہیلتھ نیوٹریشن، ڈلیوری، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، ریڈیا لوجی کی سہولتیں ہوں گی جب کہ خواتین کے لیے...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپتال سے 130 کے قریب مفت دوائیں ملیں گی۔ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی موجود ہے۔ آج پہلے فیلڈ اسپتال کے ساتھ میں خود بہاولپور جا رہی ہوں تاکہ مریضوں کو ملنے والی سہولتوں کا خود معائنہ کر سکوں۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھ پر الزام لگتا ہے کہ ٹک ٹاک بن رہی ہیں ویڈیوز بن رہی ہیں۔ الزام لگانے والے بھی اے سی کمروں سے باہر نکلیں اور عوام کی خدمت کریں تو آپ کی بھی ویڈیوز بنیں۔ ٹوئٹ کر دینا ٹی وی پر بیان داغ دینا بہت آسان کام ہے۔ مجھے نواز شریف کا حکم ہے کہ میں نے ہر سیکنڈ عوام کی خدمت میں گزارنا ہے۔ میں روز اپنے والد کی دعا لے کر گھر سے نکلتی ہوں اور رات کو جب گھر جاتی ہوں تو وہ کھانے پر میرا انتظار کر رہے ہوتے ہیں جہاں میں انہیں دن بھر کی عوامی خدمت سے آگاہ کرتی...
وزیر اعلیٰ کے 200 کلینک آپ کے دروازے پر جا کر آپ کا علاج کریں گے۔ ہم نے مفت دوائیاں دوبارہ شروع کیں جو مریضوں کو ان کے گھروں کے دروازے پر پہنچائی جائیں گی۔ پنجاب کے 2500 بیسک ہیلتھ یونٹ کی ری ویمپنگ ہو رہی ہے۔ اگلے 6 ماہ میں 300 بیسک ہیلتھ یونٹ کو ری ویمپ کردیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس پنجاب میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ غریب مریضوں کی صحت پرمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی کیونکہ امیر تو فون کر کے اعلیٰ طبی سہولتیں حاصل کر لیتا ہے۔ میں اپنی مدت میں ہر ڈسٹرکٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا کرجاؤں گی۔ پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر اسپتال ہم بنانے جا رہے ہیں۔ صحت کارڈ کے مسائل حل کر کے اسے ری لانچ کریں گے۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال کا افتتاح کردیالوگوں کے گھروں کی دہلیز تک صحت کی سہولت پہنچانے کا خواب پورا کردیا: مریم نواز
Baca lebih lajut »
کراچی: جناح اسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریض ادویات باہر سے خریدنے پر مجبورایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کا کہنا ہے اسپتال کا بجٹ 12 سے 13 ارب روپے ہے اور یہ بجٹ پہلے کے 1100 بیڈ کے مطابق ہے، اب اسپتال میں 2200 بستر ہیں
Baca lebih lajut »
دھاتی ڈور خیبر پختونخوا سے بن کر پنجاب آ رہی ہے، مریم نوازلاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں پتا چلا ہے دھاتی ڈور خیبر پختونخوا سے بن کر پنجاب آ رہی ہے، پنجاب میں داخل ٹرکوں کا ڈیٹا
Baca lebih lajut »
بھارتی پنجاب میں کسانوں نے بی جے پی لیڈروں کا دیہات میں داخلہ بند کر دیابھارتی پنجاب میں کسانوں نے بی جے پی رہنماوں کا دیہات میں داخلہ بند کر دیا
Baca lebih lajut »
پرویز الہٰی کے تفصیلی چیک اپ کا فیصلہ، آج ڈسچارج کیے جانے کا امکاناسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا تفصیلی طبی معائنہ آج ہو گا، جس کے بعد انھیں اسپتال سے ڈسچارج کیےجانے کا امکان ہے۔
Baca lebih lajut »
عدلیہ میں مبینہ مداخلت: بلوچستان کی وکلا تنظیمیں بھی سپریم کورٹ پہنچ گئیںوفاقی حکومت کا قائم کردہ کمیشن کالعدم قراردیا جائے اور عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: درخواستوں میں مؤقف
Baca lebih lajut »