قومی کرکٹرز کے کاکول میں جاری فٹنس کیمپ میں رسہ کشی کے مقابلے میں وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان سب کی توجہ کا مرکز اوار طاقت کے بادشاہ قرار پائے۔
فٹنس میں تھوڑا کم ہے تو کیا ہوا مگربازؤوں میں تو دم ہے۔ یہ ثابت کر دیا قومی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے جو کاکول کیمپ میں ہونے والے رسہ کشی کے مقابلے میں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر آنے والے سیریز کی تیاریوں کے لیے پی سی بی کی جانب سے پاک فوج کے اشتراک سے قومی کرکٹرز کے لیے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے دو سیشنز میں ڈرلز کرتے ہیں۔ کاکول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ اعظم خان کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں شامل رہے اور اپنے بازوؤں کی طاقت کی بدولت حریف ٹیم کو بہت پریشان کیا۔
آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی کرکٹرز کے درمیان ٹگ آف وار کے مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔شاداب خان نے ویڈیو کے کیپشن میں اعظم خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں طاقت کا بادشاہ قرار دیا اور لکھا کہ کنگ آف اسٹرینتھ، اسی لیے تو بڑے چھکے مارتا ہے۔ واضح رہے کہ فٹنس کیمپ 8 کے بجائے 7 اپریل کو ختم ہو جائے گا جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل ہوم سیریز 18 اپریل سے شروع ہو گی جب کہ منتخب سکواڈ 14 اپریل کو اسلام آباد میں جمع ہوگا۔
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان کب کیا جائیگا اور کونسے کھلاڑی زیرِ غور ہیں؟کاکول میں ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل شروع ہو چکا ہے، مشاورتی عمل وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان جاری ہے
Baca lebih lajut »
چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹرز کو وارننگ!پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ میں مصروف قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کے گفتگو کی۔
Baca lebih lajut »
شاداب خان نے بابر اعظم کا شاندار کیچ پکڑ لیا، ویڈیو وائرلتاہم زلمی کے کپتان بابر اعظم کا شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
Baca lebih lajut »
سلمان خان نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے مداح کیساتھ کیا کیا؟ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ مداح پر غصہ کرتے ہوئے نظر آئے۔
Baca lebih lajut »
’اپنی اس غلطی سے سبق سیکھ لیا‘ امر خان نے حالیہ انٹرویو پر وضاحت دے دیامر خان نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ اگر میڈیا پورٹلز میرے حالیہ انٹرویو کے ویڈیو کلپس کو شیئر کرنے سے گریز کریں گے تو مجھے بہت خوشی ہوگی
Baca lebih lajut »
پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کردیاداکارہ کی طرف سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کی ریہرسل کررہی ہیں
Baca lebih lajut »