لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کے وطن واپسی پر استقبال کے لیے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کو زیادہ سے زیادہ کارکنان لانے کا ٹاسک دے
دیا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو نواز شریف کے استقبال کے لئے 10 لاکھ کارکنان کی آمد کی امید ہے، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا ویمن ونگ کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔
پنجاب کے علاوہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی بھی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، چیف آرگنائزر مریم نواز نے استقبالیہ کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار خواجہ سعد رفیق ہوں گے، گوجرانوالہ کی ملک احمد خان، سرگودھا کی احسن اقبال اور فیصل آباد کی کمیٹی کی سربراہی خرم دستگیر کریں گے، ساہیوال ڈویژن کی کمیٹی کے میاں جاوید لطیف، ملتان کے اویس لغاری، بہاولپور کے سردار ایاز صادق سربراہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ...