پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نے پولیس کے وفد کو واقعے سے متعلق بریفنگ دی
ذرائع کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے سلسلے میں لندن پولیس کے وفد پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور ہائی کمیشن کے افسران سے ملاقات کی۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نے پولیس کے وفد کو واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ لندن پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ لندن پولیس واقعے کی ویڈیوز کے ذریعے تفتیش کا عمل آگے بڑھا رہی ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی وزارت خارجہ کے ذریعے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔
سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر 29 اکتوبر کو کچھ افراد نے دھاوا بول دیا تھا۔ حکومت نے قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے میں ملوث 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے جن میں لندن مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی اور پی ٹی آئی رہنما ملائکہ بخاری کا نام بھی شامل ہے۔ پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو نام مقدمے میں درج ہیں۔
23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کردیے گئے۔تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے اور انہیں پاکستان لائے جانے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔Nov 11, 2024 06:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
'بس ایک دن اور برداشت کرلیں'، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےکیس کی سماعت میں ریمارکسعدالتی عملے کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مقدمات کی سماعت کا آخری روز تھا
Baca lebih lajut »
قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، ہائی کمیشن کا لندن میں مقدمہ درج کرانے کا فیصلہاسکاٹ لینڈ یارڈ کو اندراج مقدمہ کی درخواست سفارتی اختیارات کے ذریعے دی جائے گی: سفارتی ذرائع
Baca lebih lajut »
معاشی ترقی و سرمایہ کاری کیلیے مارکیٹوں میں کمپٹیشن اور شفافیت ضروری ہے، علی پرویز ملکوزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کا کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا دورہ
Baca lebih lajut »
پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کارروائی کریں گے، ترجمان دفترخارجہلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، دفترخارجہ
Baca lebih lajut »
فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی: پاکستانی ہائی کمشنرپاکستان سے آئی شخصیات کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات قابل مذمت ہیں، ہر موقع پر گڑبڑ کرنے والے یہ ایک درجن افراد پاکستانی عوام کے نمائندہ نہیں: ڈاکٹر فیصل
Baca lebih lajut »
بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکمیہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
Baca lebih lajut »