سندھ پولیس نے غیرلائسنس یافتہ گاڑیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کی گاڑیاں کو بند کر دیا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ٹریفک قوانین کے نفاذ اور عمل درآمد کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا جہاں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ پولیس کی جانب سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری 2025 سے غیرلائسنس
یافتہ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کو تجاوزات، پارکنگ مینجمنٹ، قوانین کی خلاف ورزی، ٹریفک کے ناقص انفرا اسٹکچر جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلے میں 35 عوامی مقامات پر آگاہی کیمپس لگائے گئے جبکہ 2 ہزار سے زائد بینرز سڑکوں، مسافرگاڑیوں اور دیگر مقامات پر آویزاں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشہیری اور آگاہی مہم کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں 25 سے 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس موقع پرآئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اورغیرلائسنس یافتہ ڈرائیوروں کی گاڑی فوری طور پر تحویل میں لی جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریفک پولیس سڑکوں پر جنرل چیکنگ سے اجتناب کرے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز پر نظر رکھیں اور انہیں روکیں جس کے بعد پہلے شہری کو سلام کریں پھر اس سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کریں
سندھ پولیس ٹریفک قوانین کارروائی غیرلائسنس یافتہ گاڑیاں ڈرائیونگ لائسنس
Indonesia Berita Terbaru, Indonesia Berita utama
Similar News:Anda juga dapat membaca berita serupa dengan ini yang kami kumpulkan dari sumber berita lain.
کراچی، پولیس چیف کی درخواست پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دو روز کیلیے دفعہ 144 کا نفاذڈسٹرکٹ سینڑل کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں
Baca lebih lajut »
وزیر اعظم نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، رپورٹ طلبوزیراعظم شہباز Sharif نے انسانی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں ہونے والے تمام واقعات کی رپورٹ طلب کی۔
Baca lebih lajut »
انگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی کی دھڑی دیانگلش کرکٹ بورڈ کی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انگلینڈ کے کئی کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
Baca lebih lajut »
لاہور؛ ماں اور نوجوان بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتارملزم نے نوجوان لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، پولیس
Baca lebih lajut »
وزیراعظم کی انسانی اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایتوزیراعظم نے انسانی اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں کی نشان دہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی
Baca lebih lajut »
کرم میں پاڑہ چنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پولیس فورس کا قیامخیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں پاڑہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے 399 اہلکاروں کی اسپیشل پولیس فورس کا قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Baca lebih lajut »